خون، تلوار پر کامیاب ہوا

خون، تلوار پر کامیاب ہوا

تمام اسلامی مذاہب کی بقا، امام حسین(ع) کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

تمام اسلامی مذاہب کی بقا، امام حسین(ع) کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے پہلی محرم کی شب، بیروت کے سید الشہداء(ع) کمپلکس میں خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ امام حسین علیہ السلام آج بھی بیدار سازی کی طاقت رکھتے ہیں اور انقلاب اسلامی ایران اور اسلامی مزاحمت و مقاومت نیز تمام تکفیری گروہوں کے مقابلے میں ہمیں یہی طاقت ملتی رہی ہے اور یہ منطق، عزم و ہمت اسی طرح کارساز اور عملی ہے۔

جماران کے مطابق، المنار چینل کا کہنا تھا: سید حسن نصراللہ، لبنان حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہ تمام اسلامی مذاہب کی بقا و حیات، امام حسین(ع) کے خون مطہر اور آپ کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے، ورنہ اسلام کا کوئی نام و نشان باقی نہیں رہتا؛ اس بات پر تاکید کی کہ جس چیز کے سایے میں آج ہم زندگی کر رہے ہیں، وہ اس بات کی حقیقت پر اصرار ہےکہ "خون، تلوار پر کامیاب ہوا" یہ اس عظیم شخصیت کے کلام ہےکہ جس نے خود عملی میدان میں ایران میں اسلامی حکومت قائم کرکے منفرد کارنامہ دیکھایا اور عصر حاضر کے تمام حادثات میں بھی ہم خون کو تلوار پر کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: کربلا میں دو محاذوں کے درمیان جنگ تھی، لیکن ہر ایک کا اپنا خاص ہدف تھا؛ اگر ہم اس بات کا تعین کریں کہ دنیاوی حساب کے تحت کون غالب ہے اور اخروی حساب کے مطابق کون کامیاب ہے؛ پھر اس وقت ہم فتح اور شکست کے بارے میں گفتگو کرسکتے ہیں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں