قانون کا احترام

قانون کا احترام

راوی: حجت الاسلام استاد احمد عابدی

استاد حوزہ علمیہ قم، حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد عابدی، " اوفوا بالعقود " مضمون کے ضمن میں لکھا ہے:

امام خمینی رحمت اللہ علیہ جب فرانس تشریف فرما تھے؛ ایک وقت ایرانی سفارت خانہ میں ایک بکری ذبح کیا گیا تھا؛ اور اس کام پر اسلامی اصول کے تحت کوئی حرج نہیں تھا نیز شرعی قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے بکری کاٹ دی گئی تھی؛ اس کے باوجود، حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ نے اس گوشت سے بکل کھایا ہی نہیں!!

وجہ یہ بتایا گیا کہ چونکہ یہ ذبح فرانسیسی سرزمین پر انجام پایا اور یہ فرانس حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، لہذا میں اس گوشت سے پرہیز کرتا ہوں!!

یعنی آپ رحمت اللہ علیہ اسلامی اور شرعی قوانین و حدود پر عملاً معتقد ہونے کے باوجود، عرفی اور اجتماعی قواعد و قوانین کا بھی احترام رکھتے تھے۔

 

http://www.entekhab.ir/

ای میل کریں