واجب دعا

واجب دعا

راوی: آیت اللہ سید عبدالہادی شاھرودی

ایک محفل جس میں آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خویی کے کچھ قریبی اور مورد اعتماد فاضل و قابل طالب علم حاضر تھے، حاضرین میں سے ایک نے آیت اللہ کےلئے نقل کرتے ہیں کہ کچھ عرصے سے ایران میں ایک جدید رسم شروع ہوا ہے۔

آپ نے پوچھا: کیا رسم ہوا ہے؟

طالب علم کہتا ہے: یہ رسم شروع کیا ہےکہ نمازوں کے بعد کہتے ہیں: "خدایا خدایا تا انقلاب مھدی خمینی را نگھدار" [خدایا خمینی کو انقلاب مہدی تک زندہ رکھے]۔

آیت اللہ کہتے ہیں: اچھا اس میں کیا برائی ہے؟

حاضرین میں سے ایک نے کہتا ہے: احتمال ہےکہ نماز کی تعقیبات کے بعد ایک نئی بدعت ایجاد کی گئی ہے ...

آپ جواب میں فرماتے ہیں: یہ دعا ہے، بدعت نہیں!

حاضرین میں سے کسی اور نے کہا: اس بنا پر آپ اس امر کو صحیح جانتے ہیں؟

حضرت آیت اللہ خویی فرماتے ہیں: جی واجب جانتا ہوں!

 

حواله: آستان امام خمینی(رح)

ای میل کریں