آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرا نام ظفر حسین ہے میرا تعلق ھندوستان کے شھر دھلی سے ہے میری خوش قسمتی ہے کے مجھے اس سال موقع ملا کے بانی انقلاب اسلامی کی برسی میں شرکت کروں ۔
آپ امام خمینی رحمۃ اللہ کو کب سے جانتے ہیں؟
جس وقت ایران اور عراق میں جنگ ہو رہی تھی اس وقت مساجد میں امام خمینی رہ کی تصاویر تقسیم ہوتی تھی اور امام کی تصاویر کی میں اتنی جذابیت تھی کے جو بھی ان کے نورانی چہرہ کو دیکھتا تھا امام رہ سے مانوس ہوجاتا تھا میں نے بھی امام کی تصویر دیکھنے کے بعد امام رہ کی بارے میں جاننے کی کوشش کی اور اسی جنگ کے دوران مختلف اخبار اور ٹیلیویژن کے ذریعے امام رہ کی شخصیت سے آشنائی پیدا کی ۔
امام خمینی رحمۃ اللہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
امام کی شخصیت کے بارے میں لب گشائی کرنا مجھ ناچیز کے لئے ناممکن ہے امام نے ایسے حالات میں انقلاب لایا جب ایک ایسی طاقت ملک میں بر سر اقتدار تھی جسکو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کا سھارا تھا اور اپنے وقت کا ایک ظالم اور بے دین بادشاہ تھا لیکن امام رہ نے سیاسی اور عرفانی بصیرت سے شاہ کو ایران چھوڑنے پر مجبور کیا آج اس دنیا میں ہر انسان چاھتا ہے دنیا میں اس کا نام لیا جاے مشھور اور معروف ہونے کے لئے انسان بے پناہ دولت خرچ کر دیتا ہے اور جتنی عزت امام خمینی رہ کع ملی اتنی اگر کسی دوسرے کو ملتی تو شاید وہ اپنے مقصد سے بھک جاتا اور نفس کی خواھشات کے سامنے ہار جاتا لیکن امام خمینی رہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نہ دولت خرچ کی اور نہ ہی مشھور ہونے کی چاھت تھی بلکہ اپنی دولت اور اولاد کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا امام کی اسی قربانی اور ایثار کی وجہ سے دنیا میں امام رہ کے چاھنے والے موجود ہیں۔
اسلامی انقلاب ایران کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟
یہ انقلاب الھی انقلاب تھا کیوں کے اس انقلاب کے بانی ایک ایسی شخصیت تھی جس کے دل میں صرف خوف خدا تھا اور اپنے تمام امور قربۃ اللہ انجام دیتے تھے یہی وجہ ہے کے آج پوری دنیا میں امام نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رکھی ہے اور یہ انقلاب آج اپنی شان وشوکت سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہماری دعا ہے کے ہمیشہ اسی طرح کامیاب رہے۔
انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں آپ کیا فرق دیکھتے ہیں؟
شاہ کے دور میں ایران اخلاقی پستی کا شکار تھا غربت عروج پر تھی، محل میں شراب بہتی تھی شاہ کے حمایتیوں کے پاس پورے ایران کی دولت تھی اور عوام غربت کا شکار تھی لیکن امام کے تفکرات نے اس عوام میں انقلاب برپا کر دیا اور انہوں نے شاہ کو ملک سے باہر بھاگنے پر مجبور کر دیا اور شاہ کے حامی امریکا نے بھی اسے پناہ نہیں دی۔
ھندوستان میں کس حد تک لوگ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے متاثر ہیں؟
ھندوستان میں نہ صرف شیعہ بلکہ سنی بھی امام خمینی رہ کو ایک سچا اور عارف انسان مانتے ہیں اور شیعہ انکو نائب امام اور مجتھد مانتے تھے بہت سارے لوگ آج بھی انکی تقلید بھی پر باقی ہیں جو امام رہ سے انکا ایک دلی لگاو اور امام رہ کو شیعوں کے بڑے علماء میں شمار کرتے ہیں ھندوستان میں آج شیعوں کے ساتھ ساتھ سنی بھی امام کے کردار پر فخر کرتے ہیں اور اس دور میں بھی ایک خمینی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
امام خمینی رحمۃ اللہ کے بارے میں ایک جملہ کیا کہیں گے؟
امام رہ ایک عارف اور عابد انسان تھے۔