امام خمینی کی کامیابی کا راز

امام خمینی کی کامیابی کا راز

امام خمینی، امت اسلامی کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے اور انہیں دشمن اور اس کے خطرات کا باقاعدہ علم تھا۔

امام خمینی، امت اسلامی کو  لاحق خطرات سے آگاہ تھے اور انہیں دشمن اور اس کے خطرات کا باقاعدہ علم تھا۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر اس بات کے قائل ہیں کہ امام خمینی کی جانب سے طاغوت کو شکست دینے اور اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا اصلی راز خطرات کی صحیح پہچان میں مضمر ہے۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق، آیت ‌الله محمد علی موحدی‌ کرمانی نے 18 ستمبر 2016 کی شام عید غدیر کے موقع پر شیراز میں واقع حضرت سید علاء الدین حسین کے مزار پر خطاب کے دوران خطرات کی صحیح پہچان کو امت اسلامی کی سعادت قرار دیتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو لاحق خطرات کو شدت کے ساتھ محسوس کیا اسی لئے آپ نے حضرت علی علیہ السلام کی امامت پر بہت زور دیا۔

تہران کے نائب امام جمعہ نے امیرالمؤمنین علی(ع) کی ولایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنی رسالت کے دوران مختلف اوقات میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی ولایت پر بہت زور دیا ہے اور غدیر کے دن خدا کی طرف سے آپ کو حکم دیا جاتا ہےکہ امیرالمؤمنین علی(ع) کی ولایت کو آشکار اور اعلانیہ طور پر بیان کیا جائے "  يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ "/مائدہ67

آیت‌ الله موحدی کرمانی نے کہا: غدیر، امت اسلامی کا سب سے اہم مسئلہ تھا تاہم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی تمام تاکیدات کے باوجود بدقسمتی سے، امت اسلامی گمراہی کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں حضرت علی(ع) کو گوشہ نشین ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا: امام خمینی نے شاہی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات کو محسوس کرتے ہوئے ان پر اپنی توجہ مرکوز کی اور اس راہ میں ان کا پختہ ایمان تھا، یہی وجہ تھی کہ آپ نے مایوسی کو ختم کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں امید کی کرن کو روشن کیا اور قرآنی حقائق کو لوگوں کے وجود میں اتارا۔

جامعه روحانیت مبارز تہران کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امام خمینی نے اپنی انقلابی مہم کے دوران بار بار لوگوں کو کربلا یاد دلایا ہے، کہا: امام خمینی کی طرف سے حاصل فتح، آسان نہیں تھی بلکہ اس میں کامیابی کا راز یہ ہےکہ امام خمینی امت اسلامی کو  لاحق خطرات سے آگاہ تھے اور انہیں دشمن اور اس کے خطرات کا باقاعدہ علم تھا۔

آیت‌ الله موحدی‌ کرمانی اس بات کے معتقد ہیں کہ آج ہمیں بھی خطرات سے با قاعدہ آگاہ ہوتے ہوئے ان تمام امور کا احاطہ ضروری ہے جو اسلامی انقلاب اور ہمارے وقار کےلئے ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتے ہیں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں