موذن کی صدا

موذن کی صدا

راوی: آیت اللہ جعفر سبحانی

امام خمینی، دوستوں کی محفل اُنس و گفتگو سے غافل نہیں رہتے تھے اور دوستوں کی نشست کو ذہنی مشق اور ذہنی تیاری کےلئے ایک قسم کا سرمایہ جانتے تھے۔

آپ فرماتے تھے : '' جوانی کے دور  میں، کوئی جمعرات اور جمعہ ایسا نہیں گزرا جس میں ہم دوستوں کی محفل جماتے تھے اور قم سے باہر اور زیادہ تر جمکران کی طرف جاتے تھے۔ برف اور بارش کے موسم میں یہ محفل زیادہ تر ہمارے کمروں میں منعقد ہوتی تھی اور جیسے ہی موذن کی صدا سنتے تھے، سب کے سب نماز کےلئے کھڑے ہوجاتے تھے۔

 

برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی، ج۳،ص۴۷؛۔ عبادت و خودسازی امام، ص۱۹۸

ای میل کریں