امام صادق(ع) کی مراد

امام صادق(ع) کی مراد

روای: خانم فاطمہ طباطبائی

ایک دن میں نے امام سے عرض کیا: " شاید نماز کے بارے میں غفلت برتنے کے معنی یہ ہیں کہ آدمی کبھی نماز پڑھے اور کبھی نہ پڑھے۔

امام علیہ الرحمہ نے فرمایا: نہیں! یہ تو شرعیت کے خلاف ہےکہ کوئی نماز ہی نہ پڑھے۔ امام صادق(ع) کے حدیث سے [چہل حدیث ص۴۹۵] یہ مراد کہ مثال کے طورپر ظہر کا وقت داخل ہوجاتا ہے اور بندہ، اول وقت میں نماز نہیں پڑھتا، درحقیقت اس نے کسی اور چیز کو نماز پر ترجیح دی ہے اور اس ترجیح کی بناپر، اس نے نماز کو ہلکا اور اس سے غفلت برتا ہے۔

 

برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی، ج۳، ص۶۹، درسہایی از امام، عبادت وخودسازی، ص۱۹۷  

ای میل کریں