عشق و تلاش اور اخلاقی اصولوں پرمبنی حکومت

عشق و تلاش اور اخلاقی اصولوں پرمبنی حکومت

امام نے سعدی کی کتابوں کا انتخاب کیونکر کیا؟ گلستان میں سعدی نے بادشاہوں کی سیرت اور بوستان میں مروت کے بارے میں قلم فرسائی کی ہے۔

امام نے سعدی کی کتابوں کا انتخاب کیونکر کیا؟ گلستان میں سعدی نے بادشاہوں کی سیرت اور بوستان میں مروت کے بارے میں قلم فرسائی کی ہے۔

اسلامی انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے یادگار امام کے حضور میں حجت الاسلام محمد جواد حجتی کرمانی اور عبد الکریم بی آزار شیرازی کی کتابوں «عشق و تلاش» اور " اخلاقی اصولوں پرمبنی حکومت " کی تقریب رونمائی، منعقد کی گئی

جماران کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محمود دعایی نے کہا: مجھے اچھی طرح یاد ہےکہ امام کے بڑے صاحبزادے شہید مصطفی خمینی کی برسی کے موقع پر میں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مصطفی خمینی کی شہادت کے المناک سانحے پر امام خمینی کے صبر و ضبط پر کسی کو یقین نہیں آ رہا تھا، اگر یہ ساںحہ پیش نہ آتا تو امام کے اس معرفتی پہلو کا علم کسی کو نہ ہوتا۔

اس موقع پر "عشق و تلاش" کے مصنف حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حجتی کرمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: کتاب "عشق و تلاش" میری اپنی زندگی کے آغاز سے اسلامی انقلاب کی کامیابی تک کی یادوں کا مجموعہ ہے، تاہم " مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی " کی جانب سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کی یادوں پرمشتمل دوسرے حصے کو بھی شائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

حجت الاسلام کرمانی کے علاوہ حجت الاسلام والمسلمین عبد الکریم بی آزار شیرازی نے اخلاقیات پر تاکید سے متعلق امام خمینی کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام ںے اپنی زندگی کے آخری مہینوں میں اپنے لئے سعدی کی کتابوں کو فراہم کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم میری خواہش تھی کہ میں یہ جان سکوں کہ آخر امام نے سعدی کی کتابوں کا انتخاب کیونکر کیا؟ جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ گلستان میں سعدی نے بادشاہوں کی سیرت و کردار اور بوستان میں عدالت اور مروت کے بارے میں قلم فرسائی کی ہے۔ میرا خیال ہےکہ امام خمینی اخلاقیات کی اساس پر مبنی حکومت کی بنیاد رکھنا چاہتے تھے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں