خمینی نے وہ کام کیا جو ہر کوئی نہیں کرسکتا

خمینی نے وہ کام کیا جو ہر کوئی نہیں کرسکتا

خمینی کی ضرورت ہیں تاکہ اس ملک اور قوم کو نجات دے؛ یہ پاکستان کے بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کا کہنا ہے: محمد امین شریفی

خمینی کی ضرورت ہیں تاکہ اس ملک اور قوم کو نجات دے؛ یہ پاکستان کے بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کا کہنا ہے: محمد امین شریفی

جماعت اسلامی کے رکن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں پہلے تاریخ کے ایک نکتہ کی طرف اشارہ کروں کہ پاکستان کے بزرگ علماء، اسلامی انقلاب سے پہلے یا اس کی ابتداء میں بھی اسلامی انقلاب کے ہمراہ نہیں تھے۔ لہذا ہم بہت سی جگہ دیکھتے تھے کہ شیعہ امام جمعہ اور دیگر علماء بھی امام خمینی کے خلاف گفتگو کرتے تھے اور کہتے تھےکہ یہ شخص سیاسی ہوگیا ہے اور سیاست، اسلام میں ایک ممنوعہ درخت کی حیثیت رکھتی ہےکہ جو گندگی پھیلاتی ہے لہذا ان کی تقلید نہیں کرنی چاہیے!!

میں خود، اس طرح کی تقاریر سنی ہیں! لیکن یہ ان لوگوں کا بیان تھا کہ جو نہ اسلام سے صحیح واقف تھے اور نہ ہی امام خمینی سے لیکن جو افراد پاک فطرت رکھتے تھے وہ لوگ ان منفی تبلیغات کے بہکائے میں نہیں آئے اور امام خمینی سے متصل ہوگئے۔ اس ماحول میں سب سے پہلی پارٹی کہ جس نے امام خمینی کی حمایت میں تبلیغ آغاز کی، وہ جماعت اسلامی پاکستان تھی کہ جو اہل سنت کی مذہبی اور سیاسی پارٹی ہے اور تقریبا اخوان المسلمین سے شباہت رکھتی ہے جبکہ ہماری پارٹی کا نصب العین پالیسی اور خطوط، ابو الاعلی مودودی کے افکار اور آڈیولوجی ہے۔

امین شریفی نے مزید کہا: امام خمینی بر صغیر میں ایک سیاسی عظیم قائد کے عنوان سے زیادہ معروف ہیں۔ پاکستان کی عوام پا برہنہ ہیں اور ظلم و جور کے جوتوں کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور آج اگر ان سے سوال کریں کہ کیا کریں تاکہ اس حالت زار سے باہر نکل سکیں، تو تمام کوچہ و بازار کے لوگ یہی کہیں گے کہ ہم کو ایک خمینی کی ضرورت ہے!!

جماعت اسلامی کے رکن نے تاکید کے ساتھ یہ بھی کہا: میں نے بڑے بڑے سیاسی لیڈروں سے سنا ہےکہ ہمیں اس ملک میں ایک خمینی کی ضرورت ہیں جو آئے اور ملک و قوم کو نجات دے! یہ لوگ معتقد ہیں کہ امام خمینی نے وہ کام کیا کہ جو ہر کوئی نہیں کرسکتا۔

محمد امین شریفی نے اپنے کلام جاری رکھتے ہوئے کہا: جو شخص اپنے آپ کو خدا کے حوالے کردے، خدا بھی لوگوں کے دلوں کو اس کے سپرد کردیتا ہے۔ جس شخص کا سب کچھ خدا کےلیے ہو خداوند بھی لوگوں کے دلوں میں اس کا عشق اور محبت ڈال دیتا ہے۔ ہمارے ساتھ تمام افراد اہمیت و بلندی کے عاشق ہیں اور چاہتے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کا پرچم دنیا میں سربلند ہو اور تمام بلندیوں پر نصب ہو؛

لہذا جب یہ دیکھتے ہیں کہ ایک دینی شخصیت جیسے امام خمینی 2500 سالہ بادشاہی ظالم نظام سے ٹکرا گئے اور اس کو اپنے ملک سے باہر نکال دیا اور عادل ولی فقیہ کے عنوان سے ایک انقلاب برپا کیا لوگ ان کی اہمیت کے عاشق ہوگئے اور پاکستان کے لوگ بھی اہمیتوں کے عاشق اور قابل اہمیت لوگ ہیں۔

میری نظر میں یہ عشق کاملا الہی بخش ہے اور خداوند عالم نے لوگوں کے دلوں میں اتارا ہے۔

ای میل کریں