فروغ انقلاب کی راہ میں بہنے والے لہو

فروغ انقلاب کی راہ میں بہنے والے لہو

امام خمینی کے ساتھ عشق کے فروغ سے انقلاب کی راہ میں بہنے والے لہو اور اس کےلئے انجام دی جانے والی کوششوں کو رائیگاں جانے سے بچایا جاسکتا ہے۔

امام خمینی کے ساتھ عشق کے فروغ سے انقلاب کی راہ میں بہنے والے لہو اور اس کےلئے انجام دی جانے والی کوششوں کو رائیگاں جانے سے بچایا جاسکتا ہے۔

یادگار امام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ، مذہبی اقدار کے تحفظ کی صورت میں قابل احترام ہے، کہا: مذہبی اقدار کی حدود صرف شرعی امور کی ظاہری رعایت پر محدود نہیں ہوتی بلکہ آزادی، لوگوں کے حقوق کی ادائیگی، ظلم کے خلاف قیام اور اپنے عقائد پر ثابت قدمی بھی مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔

جماران کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے یوم وفات پر ہر سال برسی منانے کو امام کی یاد اور ان کے اقدار کے ساتھ تجدید عہد کے عنوان سے یاد کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کی برسی سے متعلق سالانہ تقریب کو اہتمام کے ساتھ منانا کا مقصد امام کے افکار کا جاری و ساری رہنے کی ضمانت، نئی نسل کے پر امید اور دشمنوں کی مایوسی کا سبب بنےگا۔

انہوں نے امام خمینی کی ذات کو حال اور آئندہ کےلئے حلقہ اتصال قرار دیتے ہوئے مزید کہا: امام خمینی کے ساتھ عشق کے فروغ سے انقلاب کی راہ میں بہنے والے لہو اور اس کےلئے انجام دی جانے والی کوششوں کو رائیگاں جانے سے بچایا جاسکتا ہے نیز ہمیں اسلامی انقلاب کو انقلاب امام زمانہ سے ملانے میں کامیابی نصیب ہوسکتی ہے، انشاء اللہ۔

سید حسن خمینی نے اپنی گفتگو کے دوران امام خمینی کے سیاسی اور الہی وصیت نامہ میں نوجوان نسل کے نام امام کی وصیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر ہم امام خمینی کے رنگ و بو سے مزین کامیاب انقلاب کو فروغ دینا چاہیں تو اسے نوجوان نسل کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے جوانوں کے نام امام کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ" اپنی جوانی کو اللہ، اسلام اور اسلامی جمہوریہ کےلئے وقف کرو" کہا: امام کی جانب سے مذکورہ پیغام جوانی کی اہمیت سے متعلق، معروف جملہ " اپنی جوانی کی قدر و قیمت کو پہچانو " کا جواب ہے۔

یادگار امام نے امام کی وصیتوں میں « انسانی اقدار » کے دائرے کو پوری انسانیت اور تمام مکاتب فکر سے متعلق قرار دیتے ہوئے، کہا: امام خمینی کی ایسی وصیتوں کو اپنے وجود کی گہرائیوں میں اتارنے اور اس پر انہماک کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں