مسجد اقصی میں ایک ساتھ، نماز ادا کریں

مسجد اقصی میں ایک ساتھ، نماز ادا کریں

یادگار امام: امید کی جاتی ہےکہ عنقریب ہم صہیونی غاصب حکومت کے زوال کا مشاہدہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ایک ساتھ نماز ادا کریں۔

یادگار امام: امید کی جاتی ہےکہ عنقریب ہم صہیونی غاصب حکومت کے زوال کا مشاہدہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ایک ساتھ نماز ادا کریں۔

سید حسن خمینی نے شیخ مصطفی رہنما کے یوم وفات کی تقریب کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا: امید کی جاتی ہےکہ عنقریب ہم صہیونی غاصب حکومت کے زوال کا مشاہدہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ایک ساتھ نماز ادا کریں۔

سیدحسن خمینی نے لکھا: جمعہ یوم القدس ہے۔ امام کے بقول یہ اسلام کا دن ہے۔

شیخ مصطفی رہنما فلسطینی امور سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص میں سرفہرست تھے جنہوں نے اس میدان میں ثابت قدمی کا بہترین نمونہ عمل پیش کیا۔ شاید، فلسطین کی آزادی کے متعلق آپ سے زیادہ پر عزم اور تلاش کرنے والا کوئی دنیا میں نہ ہو۔ مرحوم شیخ مصطفی رہنما کا تعلق کرمان سے تھا۔ فلسطین پر غاصبانہ قبضے سے لیکر زندگی کے آخری لمحات تک، ہر موقع پر آپ نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے جرائم کی بات کی یہاں تک کہ آپ کے دوستوں نے مذاقیہ طورپر آپ کا نام ہی "فلسطین" رکھا۔

مسلمانوں کے آپسی اختلاف پر شیخ کو انتہائی دکھ تھا اور اسی لئے شیعہ اور سنی اتحاد کےلئے پر عزم نظر آتے تھے اور ہر طرح کی متنازعہ گفتگو سے پرہیز کرتے تھے۔ میری نظر میں آج اگر شیخ مصطفی زندہ ہوتے اور مسلمانوں کے درمیان جنگ و خونریزی کی موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کرتے تو کبھی بھی اس صورتحال کو برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

شیخ مصطفے کےلئے فلسطین سب کچھ تھا اور فلسطین کی آزادی کےلئے پر امید تھے۔ شیخ کا شمار امام [رح] کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے تمام نشیب و فراز میں حسن معاشرت کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا۔

ان ایام میں ہم ان کے حق میں مغفرت کے طلبگار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی امنگوں کا عنقریب عملی مشاہدہ کریں۔

 

ماخذ: http://www.isna.ir/

ای میل کریں