جماران کے خبررسان کے مطابق :
مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود واعظی نے کہا:حضرت امام خمینی (رح) کی قدس کے عالمی دن کی نامگذاری کی ایجاد نے فلسطین کے مسئلہ کو ایران کی سرحدوں سے باہر نکالا اور قدس کادن اسلامی ممالک میں ایک تقدیر ساز،ابدی یادگار اور میراث کے عنوان سے باقی رہ گیا۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے افواج کے نائب کمانڈر حسین سلامی نے عالمی قدس کے اجتماع میں کہا: فلسطین عالم اسلام کاکبھی علیحدہ نہ ہونےوالا جزء ہے اور امام خمینی (رح) کی تعبیر کے مطابق فلسطین اسلام کا ٹکڑا ہے جو آج غاصب صہیونیستی حکومت کے قبضے میں اور اس کی عوام اپنی مادر ی سرزمین سے باہرنکال دیئے گئے ہیں ۔۔۔سربراہ نے اس بات کی امیدکی کہ مسلمانوں اورعالم اسلام کی وحدت اور بھائی چار ے گی سے فلسطین کی آزادی کااعلی اور عظیم ہدف محقق ہو ۔
امام خمینی (رح) کے نواسے حجۃ الاسلام مرتضی اشراقی نے امام(رح) کی اس فرمایش کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہ آپ نے قدس کادن اسلام کادن بتایا،اظہار کیا : قدس کادن مسلمانوں میں وحدت،وابستگی اور اس بات کی موجب ہوگی کہ تمام اسلامی قومیں، زیادتی اور دباؤ کی زبان بولنے والوں اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ کے خواہاں ہیں ان کے مقابل میں متحداور ہم آہنگ ہوں ۔
حجۃ الاسلام ابوتراب بہرامی نے اظہارکیا : ہم اللہ تعالٰی کا شکرادا کرتے ہیں کہ آج بعض اسلامی ممالک کے سربراہاں کااصل چہرہ اور اصلیت بے نقاب ہوچکی ہے ۔۔۔۔ایک وقت وہ تھاکہ جب ہم دیکھتے تھے کہ آل سعود خودکو جگہ جگہ عالم اسلام کامرکز کے عنوان تعارف کرتاتھا،لیکن اب، پورے عالم اسلام،تمام مسلمان ان کواچھی طرح پہنچان چکےہیں اور سب بے خوبی جانتے ہیں کہ آل سعود اسرائیلی اور آمریکائی نقشوں اور سازشوں کو عملی طورپر اجراء کرنے والے ہیں ۔