امام خمینی(رح) کے افکار میں مسالمت آمیز باہمی زندگی

امام خمینی(رح) کے افکار میں مسالمت آمیز باہمی زندگی

گھانا میں ایرانی ثقافتی امور کے زیر نظر "حضرت امام خمینی(رح) کی نظر میں مسالمت آمیز باہمی زندگی" کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد

گھانا میں ایرانی ثقافتی امور کے زیر نظر "حضرت امام خمینی(رح) کی نظر میں مسالمت آمیز باہمی زندگی" کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد

ادارہ ثقافت اور اسلامی روابط کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام خمینی(رح) کی رحلت کی ۲۷ویں برسی کے موقعے پر ایران کی ثقافتی رایزنی کی جانب سے گھانا شیعوں کے امام کل، شیعہ اور اہل سنت کے علمائے کرام، اساتذہ، حوزہ علمیہ اہل بیت(ع) کے محترم طلاب اور وہاں کے قیام پذیر ایرانیوں کے حضور میں "حضرت امام خمینی(رح) کی نظر میں مسالمت آمیز باہمی زندگی " کے عنوان پر ایک کانفرنس، مسلمانان گھانا کے امام کل کے ادارہ کے تعاون سے آکرا (دارالحکومت) کے "ٹیچرز ہال" میں منعقد ہوا۔

کانفرنس میں ہمارے ملک کے ثقافتی مشیر اور رایزن جناب محمد حسن ایپکچی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی میں امام راحل(رح) کی رہبری کے عظیم کردار اور دنیا کے مظلوم و ستم دیدہ قوموں کی بیداری اور ہوشیاری میں اس عظیم انقلاب کے تاثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، گھانا کے مسلمانوں کی بیداری، روشن خیال اور اس ملک میں موجود مسلمانوں کی حمایت نیز مختلف پارٹیوں میں وحدت اور ہم آہنگی ایجاد کرنے میں امام کل کے کردار اور ذمہ داری کو بڑا اہم اور سنگین بتایا۔

تقریب کے خصوصی مہمان، گھانا کے مسلمانان کے امام کل شیخ "عثمان نوحو شربتو" نے اپنی تقریر میں کہا: میں ایرانی مسلم ملت کےلئے خاص احترام کے قائل ہوں اور ایرانی قوم کے متعلق خاص شناخت کی بناپر، میں نے ہمیشہ ان سے عشق اور بے انتہا محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا: مجھے اچھی طرح یاد ہےکہ جس وقت تہران میں امام خمینی(رح) کی تقریر کو پورے وجود کے ساتھ سن رہا تھا؛ امام کے تمام جملے فارسی زبان میں تھے اور میں بالکل متوجہ نہیں ہو رہا تھا لیکن مجھے یاد ہےکہ ایک جملہ جو قرآن کریم کی آیت کا ٹکڑا تھا، آپ نے تلاوت کی اور میں آج بھی اس آیت کے ٹکڑے کو بار بار دہراتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: "صرف، جو کچھ اللہ کے پاس ہے، باقی رہےگا" اور یہی جملہ میری زندگی کےلئے عظیم اور بڑا درس تھا۔

کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب سلیمانی نے گھانا کے مسلمانوں اور غیر مسلم سے امام خمینی (رح) کی نسبت بہت زیادہ محبت اور لگاو کی قدردانی اور شکریہ ادا کرنے کے ضمن میں، پروگرام کے انعقاد کو اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوری گھانا کے درمیان اچھی دوستی اور روابط کی نشانی جانا۔

 

ماخذ: http://www.icro.ir/

ای میل کریں