" امت واحدہ " کے عنوان سے نمائش کا انعقاد

" امت واحدہ " کے عنوان سے نمائش کا انعقاد

یہ نمائش، ہفتہ وحدت کے ساته اور ولادت باسعادت حضرت رسول رحمت(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے ایام میں منعقد کی جائے گی۔ تاہم امام راحل(رح)، مقام معظم رہبر (حفظہ اللہ)، مراجع عظام، علمائے دین اور دیگر اہل سنت کے دانشوروں کے بیانات، گرافکس بورڈز کے خوبصورت انداز میں ظاہر کیا جائے گا۔

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے، مجتمع آموزش عالی امام خمینی(رح) (امام خمینی(رہ) کمپلیکس ہائر ایجوکیشن) کے زیر اہتمام " امت واحدہ " کے عنوان سے نمایش

جامعۃ المصطفی(ص) نیوز کے مطابق، ہفتہ وحدت کے ساته، مجتمع آموزش عالی امام خمینی(رح) میں " امت واحدہ " کے عنوان سے نمائش کا بهی آغاز ہوا۔ روابط اور بین الاقوامی امور کے مدیر جناب حجت الاسلام احمد لو نے ہمارے نامہ نگار کے ساته اپنی گفتگو میں، نمائش کا قیام کے اہداف ومقاصد کو، اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد کو مضبوط  کرنے کے بارے میں عالم اسلام کے بزرگ علمائے دین کے عظیم خیالات کی وضاحت کرنا ہے اور کہا: ہمارا ہدف یہ ہے کہ مخاطب کے ذہن نشین کریں کہ اتحاد صرف ایک ٹیکنیکلی مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے ایک اسٹریٹجک مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا: آغاز اسلام سے، امیر المؤمنین(ع) کے زمانہ سے تا امام صادق(ع) اور ائمہ ہدیٰ علیهم السلام کے دور تک نیــز بزرگان سلف سے اب تک، یہ تمام ادوار میں اتحاد کے بحث جاری وساری رہا ہے۔

ہم نے گزشتہ صدیوں سے اب تک کے مباحث کو تعاقب کرتے آئے ہیں کہ علمائے سلف کیسے اس مسئلہ سے نمٹتے تهے؟

جناب احمد لو آیت اللہ بروجردی کو یہاں شاخص قرار دیتے ہوئے کہا: اہل سنت اور تشیع کے درمیان صدیوں بعد پہلا تعلقات اور روابط آیت اللہ العظمیٰ بروجردی(رہ) کی ہمت سے ممکن ہوا جس کے نتیجے میں مرحوم شلتوت صاحب نے شیعیت کے بارے میں وہ تاریخی اور اہم فتوے جاری فرمایا کہ نتیجتاً مذہب تشیع کے متعلق، عالم اسلام کی نگاہ اور نظریہ بدل گئی۔

حجت الاسلام نے ان دو مذاہب کے ایک دوسرے سے عدم شناخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل سنت کے بعض برادران، تشیع کو اہل غلات ومخطئہ ہی سمجهتے ہیں جبکہ یہ نگاہ بهی بلکل نادرست ہے۔ اب مدمقابل بهی بعض شیعہ حضرات یہ سوچ بیٹهے ہیں کہ اہل سنت وہی ناصبی لوگ ہیں جبکہ یہ بهی غلط سوچ ہے۔ ہمارے اور ہمارے برادران اہل سنت کے مابین بہت سے مشترکہ امور پائے جاتے ہیں، ان میں سے ایک اور سب اہم یہ کہ ہم سب اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت رکهتے ہیں اور ہم اس نمائش کے ذریعے وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے متعلق، علمائے کرام کے بیانات کو آگے پہنچانا ہے۔

یاد رہے کہ یہ نمائش، ہفتہ وحدت کے ساته اور ولادت باسعادت حضرت رسول رحمت(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے ایام میں منعقد کی جائے گی۔

تاہم امام راحل(رح)، مقام معظم رہبر (حفظہ اللہ)، مراجع عظام، علمائے دین اور دیگر اہل سنت کے دانشوروں کے بیانات، گرافکس بورڈز کے خوبصورت انداز میں ظاہر کیا جائے گا۔

جبکہ نمایش کے دوسرے حصہ میں، امام خمینی(رح) اور رہبر انقلاب اور دیگر مراجع کرام کے الہام بخش اور متاثر کن ویڈیوز بهی جاری کی جائے گی۔

 

جامعۃ الصطفی(ص) نیوز

ای میل کریں