قدس کی آزادی کےلئے؛ سب کو متحد ہونے کی ضرورت

قدس کی آزادی کےلئے؛ سب کو متحد ہونے کی ضرورت

قدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اُنھیں واپس لوٹا دینا چاہیئے۔

سوال: آپ کی نظر میں " قدس " کی تقدیر کیا ہے؟

جواب:  قدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اُنھیں واپس لوٹا دینا چاہیئے۔

سوال: اسرائیل کے پے در پے تجاوزات کا مقابلہ اور دفاع کرنے کےلئے " لبنانی حزب امل " نے بہت سے شہدا پیش کیا ہے، جنوب لبنان کےلئے آپ کی سفارش کیا ہے؟

جواب: سب کو آپس میں متحد ہونا چاہیئے اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس متجاوز و غاصب ٹولے کے مقابل میں ڈٹ کر اقدام کرنا چاہیئے اور ان کے غاصب و ناجائز ہاتھ کو کاٹ دینا چاہیئے۔ اُصولی طور پر تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہےکہ قدس شریف کو آزاد کریں اور فساد و تباہی کے اس ناسور کا وجود کو اسلامی ممالک سے ہمیشہ کےلئے محو و نابود کریں۔

سوال: آپ نے اب تک امام موسی صدر کے بارے میں کیا اقدامات کیئے ہیں؟

جواب: جس وقت میں نجف میں تھا، ایک ٹیلی گرام، آقا یاسر عرفات اور دوسرا ٹیلی گرام، سوریہ کے لشکر " صمود " کے صدر کو ارسال کیا اور جب یہاں " لیبی " کا سفیر آیا، میں نے ان کے بارے میں گفتگو کی۔

مجھے اُمید ہےکہ وہ جلد از جلد لبنان لوٹیں اور اسرائیل کے خلاف اپنی سرگرمیوں اور جد و جہد کو مزید آگے بڑھائیں۔ میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس مسئلے نے مجھے بہت متاثر کیا اور دُعا بھی کرتا ہوں کہ انجام بخیر ہو۔

 

ماخذ: کلام امام دفتر نوزدہم؛ فلسطین و صہیونیزم، ص۱۲۴

ای میل کریں