یادگار امام کی امامت میں کراچی میں نماز عیدالفطر

یادگار امام کی امامت میں کراچی میں نماز عیدالفطر

کراچی میں نماز عیدالفطر، آیت اللہ سید حسن خمینی کی امامت میں اقامہ ہوئی۔

ایلنا رپورٹ کے مطابق، اس سال ۱۴۳۷ھ، پاکستان، کراچی میں نماز عیدالفطر، آیت اللہ سید حسن خمینی کی امامت میں شان و شوکت کے ساتھ، جماعت میں پڑھی گئی۔

اقامه نماز عید سعید فطر به امامت سید حسن خمینی در کراچی پاکستان + عکس


















تقریب میں پاکستانی عوام، علمائے دین اور ایرانی سفارت کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

آیت اللہ نے نماز کے خطبہ اول میں امام صادق علیہ السلام کی روایت کیطرف اشارہ کرتے ہوئے اخلاقی مباحث اور گناہوں سے توبہ کے بارے میں گفتگو کی۔

آپ نے دوسرا خطبہ میں عالم اسلام میں موجودہ صورتحال خاص کر وہابیت اور تکفیری دہشت گردوں کے خطرات اور امت مسلمہ کی ہوشیاری کی ضرورت کے حوالے سے نمازگزاروں سے خطاب فرمایا اور امام خمینی[رح] نیز مقام معظم رہبری کے امت اسلام کے مابین اتحاد وانسجام کے متعلق، تاکیدات پر تاکید کی۔

آخر میں یادگار امام نے بر صغیر [شبہ قارہ] ہند و پاک کے مسلمانوں کی وحدت کےلئے اللہ تعالی سے دعا کی۔

سید حسن خمینی، فرزند امام اور یادگار امام بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کے بیٹے حاج سید احمد خمینی مرحوم کے بڑے بیٹے ہیں جو حوزہ علمیہ قم کے آیات عظام اور اساتذہ کے مطابق، درجہ اجتہاد پر فائز ہیں۔

سید حسن خمینی کی خارج اصول فقہ کی تدریس کا آغاز تعلیمی سال ۲۰۱۲ء سے شروع ہوا اور آج بهی قم کے مدرسہ دارالشفا میں یہ سلسلہ جاری ہے اور ان کا درس حوزہ قم کے بارونق دروس میں شمار ہوتا ہے۔ 

ٹهیک امام خمینی(رح) کی پیدائش کے ۷۰/ سال بعد ان کا ایک پوتا پیدا ہوا کہ ان کی تاکید سے ان کا حسن نام رکها گیا۔ ان کی والدہ گرامی بروجرد کے طباطبائی سادات سے تعلق رکهنے والے آیت اللہ العظمی سلطانی طباطبائی کی بیٹی سیدہ فاطمہ طباطبائی ہیں جن کا ۳۳/ واسطوں سے سلسلہ نسب امام حسن مجتبیٰ تک پہنچتا ہے اور ان کے شجرہ نامہ میں علامہ بحر العلوم سے بهی رشتہ داری کا بهی اشارہ ملتا ہے۔

 

ماخذ: ایلنا اور جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں