حمکرانوں کو شیعہ مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہوگا

حمکرانوں کو شیعہ مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہوگا

علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا: پاکستان میں ظالمانہ نظام نے کمزوروں سے انصاف کا حق بھی چھین لیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہےکہ حکومت کو ہزاروں شیعہ مسلمانوں کے قتل کے واقعات پر جواب دہ ہونا چاہئے۔

علامہ طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی دو ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان رہنماؤں کی بھوک ہڑتال، تیسرے مہینے میں داخل ہوگئی ہے لیکن حکومت نے اب تک ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا: حکمرا‎نوں پر بے حسی چھائی ہوئی ہے اور دو ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کا کوئی ذکر تک نہیں کر رہے۔

علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا: پاکستان میں ظالمانہ نظام نے کمزوروں سے انصاف کا حق بھی چھین لیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک سربراہ نے مزید کہا: بلاشبہ پاکستان میں حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے سبب قومی ایکشن پلان نابود ہوگیا اور دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان کے حمکرانوں کو سن 2010ء سے 2016ء کے درمیان ملک میں شہید ہونے والے تین ہزار چار سو شیعہ مسلمانوں کے قتل پر جواب دہ ہونا ہوگا۔

قابل ذکر ہےکہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو پچپن روز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور وہ ان واقعات کی تحقیقات کرانے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

ماخذ: http://urdu.sahartv.ir/

ای میل کریں