بحرینی حکومت کو آگ بازی بند کردینی چاہیے اور بحرین کے عوام کی پر امن اور مسالمت آمیز تحریک کو مسلح تحریک میں بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
ممتاز عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ حکومت بحرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرکے اپنے زوال کا آغاز کردیا ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ شہریت سلب کرنا ایک غیر انسانی اور شیطانی عمل ہے اور کسی حکومت کو کسی کی شہریت سلب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس موقع پر اگر کسی کی شہریت سلب کی جانا چاہیے تو وہ خود بحرینی حکام ہیں جن کے آباؤ اجداد سعودی عرب اور نجد سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں جبکہ شیخ عیسی قاسم پشتینی بحرینی ہیں اور ان کے آباء واجداد اور خود سب بحرینی ہیں۔
آیت اللہ سید محمود علوی گرگانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کی شاہی حکومت کو امریکہ اور برطانیہ کی آلہ کار حکومت قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف بحرینی حکومت کے ظلم و ستم اور بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو ریڈ لائن عبور کرنے پر خبردار کیا ہے۔
سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اگر بحرینی حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت پر عائد ہوگی۔
ادھر سپاہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے بھی بحرینی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بحرینی حکومت کو آگ بازی بند کردینی چاہیے اور بحرین کے عوام کی پر امن اور مسالمت آمیز تحریک کو مسلح تحریک میں بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوگی۔