یادگاران ماندگار پیر جماران

یادگاران ماندگار پیر جماران

امام ہمیشہ پڑوسیوں سمیت تمام لوگوں کی حالات کی رعایت سے متعلق سفارش کرتے تھے اور حفاظتی انتظامات کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والے مشکلات کے حوالے سے فکرمند تھے۔

جماران اور امام خمینی کے مزار کی نگہبانی پر مامور یونٹ کمانڈر نے حرم مطہر امام خمینی(ره) کی ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران پیر جماران کی باقی رہ جانے والی یادوں کے عنوان سے تشکیل پانے والے مرکز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کیا: امام خمینی کی حیات ہی میں پاسداران انقلاب کی بعض شخصیتوں نے بیت امام کی حفاظت اور نگہبانی کی ذمہ داری لی تھی، ان میں بعض ایسے بھی تھے جو اپنے گھر سے زیادہ اس جگہ سے الفت رکھتے تھے۔

سردار کریمی نے مزید کہا: پاسداران انقلاب اسلامی کے ریٹائرڈمنٹ افسروں کے مشورے سے، پہلے مرحلے میں"یادگاران ماندگار پیر جماران" کے نام سے موسوم انجمن کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا تاکہ پرانے دوست ایک دوسرے کے حالات سے ہمیشہ واقف ہوتے رہیں۔ اس مرکز کے اراکین کی علمائے کرام اور امام کے یادگاروں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے۔

کرنل کریمی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم بڑے عرصے تک پاسداران انقلاب کے ریٹائرڈمنٹ افراد کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے اور اس ضمن میں امام کے مزار میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں امام خمینی کی صاحبزادی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئی، نیز یادگار امام آیت الله حاج سیدحسن خمینی سے بھی ملاقات کا سلسلہ جاری رہا اور ملاقاتوں کے تازہ دور میں امام خمینی کے دوسرے یادگار جناب حجت الاسلام والمسلمین سید علی خمینی کے ساتھ حال ہی میں ایک نشست ہوئی جس میں امام خمینی کی زندگی کی بہت سی یادیں تازہ ہوگئی۔

اس مرکز کے توسط سے امام خمینی کی یادوں کو مرتب کرکے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے حوالے کئے جانے سے متعلق ایک پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ امام خمینی کی یادوں کو شائع  کرنے کےلئے زمینہ سازی ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی ہمیشہ پڑوسیوں سمیت تمام لوگوں کی حالات کی رعایت سے متعلق سفارش کرتے تھے اور حفاظتی انتظامات کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والے مشکلات کے حوالے سے فکرمند تھے۔ یہ امام اور امام کے گھرانے وطیرہ تھا۔

 

حوالہ: http://www.irna.ir/fa/News

ای میل کریں