سید محمد علی آؒ ل ہاشم

امام خمینی (رہ) نے تاریخ کا رخ بدل دیا

امام (رہ) کی شخصیت تاریخ بشریت میں ایک ممتاز اور بی مثل شخصیت تھی

فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ: آج بھی مقام معظم رہبری کے وجود اور ان کی راہنمائی کی برکت سے اپنی شان و شوکت سے آگے بڑھ رہا ہے مقام معظم رہبری  اسلام کی ممتاز شخصیات میں سے ہیں۔

ایلنا نیوز کی رپوٹ کے مطابق:حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے شہداء ٹریننگ سینٹر اور فوج کے اسٹاف کے درمیان بولتے ہوے کہا کہ:امام رہ کی شخصیت تاریخ بشریت میں ایک ممتاز اور بی مثل شخصیت تھی انھوں نے مزید کہا کہ: امام رہ اپنی بہترین فکر اور مخلصانہ تلاش کے ذریعے تاریخ کا رخ بدلنے میں کامیاب ہو ے  ایران اور دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنے۔

فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ نے امام خمینی رہ کی شخصیت کی خصوصیات کے بارے میں بولتے  ہوئے  امام کی بہادری اور انکی قاطعیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ:انقلاب کے دشمنوں کا انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ ماننا تھا کے جب تک اس انقلاب کی راہنمائی  امام خمینی رہ کر رہے ہیں تب تک اس انقلاب کو ہرانا مشکل ہے لہذا انھوں نے امام خمینی رہ کی وفات کے بعد انقلاب کو ختم کرنے کی سازش رچی لیکن خبرگان کے فیصلہ نے ان کی ساری سازشوں کو مٹی میں ملا دیا کیوں کے خبرگان نے تھوڑے وقت میں ایک بہترین شخصیت کو ایران کا راہنما مقرر کیا۔

اسلامی انقلاب ایران فوج میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ:مقام معظم رہبری کی رہبری  کو اٹھاییس سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن آج بھی ایران مقام معظم رہبری  کے وجود اور انکی راہنما ئی کی برکت سے اپنی شان و شوکت سے آگے بڑھ رہا ہے مقام معظم رہبری  اسلام کی ممتاز شخصیات میں سے ہیں۔

ای میل کریں