عوامی مشورے، تجاویز اور تنقیدات کی دعوت عام

عوامی مشورے، تجاویز اور تنقیدات کی دعوت عام

امام خمینی(رح) کی برسی بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کرنے کی غرض سے دلدادگان خمینی کبیر کے گرانقدر نظریات کا دل وجان سے استقبال کریں گے۔

جماران کے مطابق، حضرت امام خمینی(رح) کی برسی اور تجلیل کے مراسم منعقد اور انتظام کرنے والے تعلقات عامہ کی مرکزی کمیٹی نے اپنا پہلا اعلان، حسب ذیل اجرا کیا:

امام خمینی(رح) کی برسی بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کرنے کی غرض سے دلدادگان خمینی کبیر کے گرانقدر نظریات کا دل وجان سے استقبال کریں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"ان تین مہینوں کی شرافت اور عظمت زبانوں، بیانوں، عقلوں اور فکروں میں نہیں سماتی" حضرت امام خمینی(رح)

اس سال رجب، شعبان کے مہینوں کے تسلسل اور ماہ مبارک رمضان کی بارگاہ میں مشرف ہوتے ہی، رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی 27ویں برسی آ رہی ہے۔ اسی خاطر امام کی برسی کے مراسم منعقد کرنے والی مرکزی کمیٹی کے خادمین بالکل تیار ہیں تاکہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی عزیز عوام خاص کر دانشمندوں، شیداوں، محققین، اہل فن و ہنر اور معزز روحانیت، مختلف گروہوں، پارٹیوں اور نظام مقدس جمہوری اسلامی کے عظیم بانی کے تمام عاشقین، دلدادگان سے حضرت امام خمینی(رح) کی برسی کے مراسم کو بہترین اور بڑی شان و شوکت اور عظمت کے ساتھ منعقد کرنے کی غرض سے ان کی گرانقدر سفارشات اور نظریات کا دل و جان سے استقبال کرے۔

اس طرح اطلاع عام دی جاتی ہےکہ مراسم کا شایستہ و بہترین اور وسیع پیمانے پر کوریچ دینے کی خاطر اندرونی اور بیرونی میڈیا کے پاس جمعرات ۳۰ اردی بہشت ۱۳۹۵ھ، شمسی بمطابق (۱۹ مئی 2016ء) تک فرصت ہےکہ وہ اپنے صحافیوں، فوٹو گرافوں، ویڈیو منز کے اسامی اور ضروری ڈاکومنٹس، ۱۴ خرداد (4 جون) کے مراسم میں شرکت کرنے کی غرض سے مذکورہ کمیٹی کو ارسال کریں۔

ایڈریس:

تهران – خ شهید باهنر – خ یاسر – کوچه شهید حسنی کیا – پلاک 73 روابط عمومی ستاد مرکزی بزرگداشت حضرت امام خمینی(س)

ٹیلی فون: 31- 26119830      فکس: 26119832
ایمیل: news@jamaran.ir
امام خمینی پورٹل: www.imam-khomeini.ir
ویب سائٹ: www.jamaran.ir

حضرت امام خمینی(رح) کی برسی و تجلیل کے تعلقات عامہ کی مرکزی کمیٹی


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں