میں اسلام کےلئے خطرہ محسوس کر رہا ہوں

میں اسلام کےلئے خطرہ محسوس کر رہا ہوں

ہمارے ملک میں ایک عالم دین تقریباً ایک غریب شہر سے کھڑا ہوا اور دین کی فریاد بلند کی اور کہا: "میں اسلام کےلئے خطرہ محسوس کر رہا ہوں".

انتخاب ویب سائٹ کے مطابق، آیت اللہ مصباح یزدی نے اظہار کیا: عزیز ملک میں انقلاب مادی تمایلات کے ساتھ نہیں بلکہ دین کا دفاع کرنے کے رجحانات کے ساتھ واقع ہوا، جس کا سابقہ کسی بھی ملک میں نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں ایک عالم دین تقریباً ایک غریب شہر سے کھڑا ہوا اور دین کی فریاد بلند کی اور کہا: "میں اسلام کےلئے خطرہ محسوس کر رہا ہوں" اور انقلاب بھی اسی سمت اور راہ میں شروع ہوا جو امام نے ہدایت کی تھی اور کامیاب بھی ہوا۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے مزید فرمایا: ہمیں یہ بات بالکل فراموش نہ کرنا چاہیئے کہ یہ تمام حالات اور ماحول اسلام، تشیع اور عاشور کے غنی اور عظیم کلچر میں موجود حیراں کن اور فوق العادہ ظرفیت نے پوری طرح فراہم کی اور سبب بنا تاکہ عوام امام (رح) کے دوش بدوش، ایک ایسے عظیم اتفاق کو دنیا میں ثبت کریں اور اس کے زاویوں کی شناخت، آج میسر نہیں ہے اور سالوں سال بعد واضح ہوگی۔

استاد نے امام (رح) کی کامیابی اور انقلاب نتیجہ پر پہنچنے کا ایک عامل، امام (رح) کی بے نظیر اخلاص  جانا اور مزید فرمایا: جو لوگ دل کی گہرائیوں سے امام کے ساتھ  ہیں، جو بہت ہی کم ہیں، اگر حقیقتاً ہم وہی کچھ چاہتے جو امام چاہتے ہیں، تو ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ اس کی ضروریات کیا کیا چیزیں ہیں؟ اگر واقعاً ہمارا انقلاب، اسلامی انقلاب ہے، تو ہمارا ہدف بھی انقلاب ہونا چاہیئے نہ کچھ اور۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے آگے فرمایا: مختلف سوشل میڈیا اپنی پروپیگنڈوں سے جوانوں کی فکر اور اذہان پر بم برسا رہے ہیں تاکہ جوان طبقہ امریکی ماڈل کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ اور آیڈیل تصور کریں یہاں تک کم ظرفیت افراد اپنی کمزوری کی وجہ سے نامطلوب پہلووں کو بھی خود سے توجیہ کرتے ہیں۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے عظیم الشأن رہبری کے وجود کی نعمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی: ہم سب کے سب کی عظیم ذمہ داری رہبر جیسی عظیم نعمت کا شکر ادا کرنا ہے جس کی ہمیں اب تک قدر نہیں ہے۔

آخر میں استاد اخلاق نے کہا: اگر ہر کوئی اپنے رب سے وعدہ کرے کہ اللہ تعالٰی کی راہ میں کسی سے بھی نہ دڑےگا، حالات بدل جائیں گے۔ شاید آپ کو یاد ہو، ہمارا رب وہی جنگی محاذوں کا رب ہے، لبنان کے ۳۳ روزہ جنگ کا پروردگار ہے، وہی اللہ ہے جس نے جنگِ بدر میں مومنین کو نصرت پہنچائی اور حالات کو بالکل بدل دیا۔

ماخذ بمعہ تلخیص: انتخاب ویب سائٹ

ای میل کریں