عظیم کارنامے

تعلیم

مذہبی آداب و رسوم اور روایات کے احیا میں امام خمینی(ره) کا کردار بہت اہم ہے، مذہبی روایات کے احیاء کے عصری اور مقامی تقاضوں کا جائزہ لینے سے اس کردار کی اہمیت دو چند نظر آتی ہے

اسلام ایسا دین ہے جس کی آسمانی کتاب کا نام پڑھی جانے والی کتاب ’’قرآن‘‘ ہے اور اس کی نازل ہونے والی پہلی آیت کی ابتدا ہی ’’اقراء‘‘ سے ہوتی ہے۔ یہ ایسا آئین ہے جس میں  علم و دانش اور معرفت و بصیرت کے حصول کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے،  اسی لئے ہم دیکھتے ہیں  کہ قرآن مجید کی مختلف آیات شریفہ میں  (تزکیہ نفس کے ساتھ) علم و دانش کے حصول کی تعریف کی گئی ہے۔

احادیث و روایت کی کتب میں  بھی بہت سی احادیث ملتی ہیں  کہ جن میں  علم و دانش کے حصول کی تاکید کی گئی ہے۔  چنانچہ حضور اکرم (ص)  کی حیات طیبہ کے بارے میں  ہم پڑھتے ہیں  کہ آپ (ص)پڑھے لکھے قیدیوں  کو دس مسلمانوں  کو تعلیم دینے کے عوض رہا کر دیتے تھے۔

آج یورپ اور امریکہ میں  جن لوگوں  نے فلسفہ ، کلام،  معقولات و منقولات اور دیگر قسم کے عمرانی علوم میں  اعلیٰ مدارج طے کئے ہیں ، ان میں  سے اکثر یا تو مسلمان ہوگئے ہیں  اور یا اسلام کے بارے میں  لگاؤ کے اظہار سے نہیں  رہ سکے ہیں  جبکہ نئی عالمی شرک کے سرغنے اس بات کو پسند نہیں  کرتے ہیں  بلکہ اس سے مقابلہ کرنے میں  کسی قسم کی سعی و کوشش سے بھی دریغ نہیں  کرتے۔

یہ بھی اس کی حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ کوئی بھی دین نے اسلام کی طرح (تزکیہ نفس کے ساتھ) علم و دانش کے حصول کی تاکید نہیں  کی ہے۔

جابر و آمر سلاطین کی فکر و عمل کے سرسری جائزے سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ وہ پوری تاریخ میں  عام لوگوں  کی تعلیم کے مخالف تھے اس لئے کہ عوام کی بصیرت و معرفت کی سطح بلند ہونے سے ان کی باطل حکومتوں  کی متزلزل بنیادیں  ہل کر رہ جانے کا خطرہ پیدا ہوتا تھا۔ اس بارے میں  مناسب ہے کہ ایک قاجاری بادشاہ کے اپنے بیٹے کو کی جانے والی تاکید کی طرف اشارہ کریں  جس نے کہا تھا: ’’اگر تم ایران میں  آرام سے بادشاہت کے مسند پر بیٹھا رہنا چاہتے ہو تو کوشش کرو عوام بھوکے اور جاہل رہیں ‘‘!۔

عظیم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے کچھ عرصے کے بعد تعلیم کی مذہبی روایت کا (دسمبر ۱۹۷۹ء) میں  امام خمینی(ره) کے تاریخی حکم کے ذریعے تعلیم بالغان کی مہم شروع ہوئی، اس طرح ایران کی مسلمان قوم کی ترقی و پیشرفت کا بند راستہ،  حضرت امام خمینی(رہ)کے عزم وارادے کے ساتھ کھل گیا۔

          فیض روح القدس را با زمدد فرماید            دگران ہم بکنند آنچہ مسیحا می کرد

مذہبی آداب و رسوم اور روایات کے احیا  میں  امام خمینی(ره) کا کردار بہت اہم ہے ، مذہبی روایات کے احیاء کے عصری اور مقامی تقاضوں  کا جائزہ لینے سے اس کردار کی اہمیت دو چند نظر آتی ہے۔

ای میل کریں