امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات، مسلم دنیا کے اہداف و مقاصد کےلئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔
تھائی لینڈ کے ثقافتی اور اقتصادی امور میں سرگرم کا رکن نے کہا: امام خمینی(رہ) کے حکیمانہ اور مدبرانہ سیاسی، ثقافتی، سماجی، دینی اور اقتصادی افکار و نظریات، عالمی ممالک کے اہدااف و مقاصد کےلئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔
ڈاکٹر تاکی بانکی نے اس ضمن میں مزید گفتگو کرتے ہوئے، امام خمینی(رہ) اور عالم اسلام کے مستقبل کے حالات کے بارے میں کہا: میں نے امام خمینی(رہ) کی زندگی گہرا مطالعہ کیا ہے تا کہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل کر سکوں، امام خمینی(رہ) اس عظیم الشان شخصیت کا نام ہے جس کے وجود میں پختہ عزم و ارادے کے ساتھ ہمت اور شجاعت کا گوہر بھی پایا جاتا تھا۔
بانکی نے مزید کہا: امام خمینی(رہ) کی شخصیت کے بارے میں تھائی لینڈی عوام بہت کم شناخت رکھتی ہے، امید ہے کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی امور کے سرگرم وزرا اور مشیروں کے درمیان پہلے سے زیادہ تعلقات قائم ہوں تا کہ تھائی لینڈ کی عوام کےلئے امام خمینی(رہ) کی شخصیت کے مختلف پہلو ظاہر ہوں۔
تھائی لینڈ کے ثقافتی اور اقتصادی امور میں سرگرم کارکن نے کہا: عالمی سطح پر جو لوگ امام خمینی(رہ) کے بارے میں معرفت اور شناخت رکھتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ہی حقیقت میں اسلامی بیداری کے علمبردار تھے۔
حوالہ: http://ur.ar1979.com/tag