امام(رح): ضرورتمندوں کی مدد کریں

امام(رح): ضرورتمندوں کی مدد کریں

ہاوسنگ فاونڈیشن کی تاسیس کےلئے امام کا حکم نامہ سے بالکل واضح ہےکہ آپ معاشرے کا غریب طبقہ رہائش و مکان سے محروم ہونے سے رنجیدہ و پریشان تھے۔

صدر مملکت نے، ملک کے غریب طبقے کےلئے مکان کا بندوست کرنے کو انقلاب اسلامی کی بنیادی اصول میں سے شمار کرتے ہوئے کہا: ہمارا ہدف یہ ہونا چاہیئے کہ عوام کی رہائش کی مشکلات کو بہترین طریقے سے حل کریں اور اس سلسلہ میں انقلابی کمیٹیوں اور فاونڈیشنز منجملہ انقلاب اسلامی کے ہاوسنگ فاونڈیشن اور مستضعفین و محرومین کے فاونڈیشن کو ایک دوسرے کی مدد اور سہارے سے اس راہ میں جد وجہد کرنا ہوگا۔

جماران ویب سائٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کے ہاوسنگ فاونڈیشن کے مدیران کی ملاقات میں انقلاب اسلامی کے ابتدائی دنوں میں انقلاب اسلامی کے ہاوسنگ فاونڈیشن کی تاسیس کو بااہمیت جانتے ہوئے، کہا: ہاوسنگ فاونڈیشن کی تاسیس کےلئے امام کا حکم نامہ سے بالکل واضح ہےکہ آپ معاشرے کا غریب طبقہ رہائش و مکان سے محروم ہونے سے رنجیدہ و پریشان تھے اور آپ کا ہمیشہ یہ ارادہ تھا کہ کسی طرح تیزی کے ساتھ ضرورتمندوں کےلئے گھر فراہم کرنے میں ان کی امداد کی جائے۔

صدر محترم نے انقلاب اسلامی کے ہاوسنگ فاونڈیشن کی تاسیس کی بنیادی مقصد خاص شرایط اور غیر قابل پیش بینی حالات میں مکان فراہم کرنے کے سلسلہ میں عوام کی مدد کرنے اور گاوں میں "ہادی" جیسے پروجیکٹز پر کام کرنے اور گاوں کی سطح پر مکانوں کی تعمیر کو گاوں والے کو سپورٹ کرنے اور ان افراد کی جو مکان بنانے کےلئے مناسب درآمد کی شرایط نہیں رکھتے کی مدد کرنا بیان کیا اور یاد دہانی کی:

حکومت، ہاوسنگ فانڈویشن، بینکوں اور مخیر حضرات سب کو مل کر ملک کے غریب و محروم طبقے کی رہائش و مکان کی مشکل رفع کرنے کی کوشش کرنے چاہیئے۔

انھوں یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ہاوسنگ فاونڈیشن نے اپنی فعالیت کی مدت میں گاوں کے مکانات تعمیر کرنے نیز نو سازی اور اس سلسلہ میں اسکیمز اور پروجیکٹز کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے میں اچھی اور گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں ہیں، اظہار کیا: بیس چولے سے اوپر کے اٹھائیس ہزار گاوں کو کور کرنا اور مستقبل میں "ہادی" جیسے پروجیکٹز کو گاوں کےلئے ترتیب و منظم کرنا اچھا راستہ اور پروگرام ہے جو مزید جدوجہد کے ساتھ مزید آگے بڑھانا چاہیئے۔

محترم صدر مملکت کی تقریر سے پہلے، انقلاب اسلامی کے ہاوسنگ فاونڈیشن کے صدر نے فاونڈیشن کے کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کیا۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں