جماران کی رپورٹ کے مطابق، خدیجه ثقفی جو "قدس ایران" کے نام سے مشہور ہے، امام خمینی کی زوجہ محترمہ تھی۔ اسلامی انقلاب کی اس عظیم خاتون نے اپنی یادوں کے ایک حصے میں امام خمینی کے اخلاق حسنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اچھے اخلاق کو امام خمینی سے سیکھا ہے، انہوں نے اپنی یادوں کے اسی حصے میں اپنی دیانتداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک اخلاق حسنہ کی طرح دیانتداری کو بھی امام خمینی کی مرہون منت سمجھتی ہے۔
امام خمینی نے جہاں بہت سے مسائل پر تاکید کی ہے وہی اپنے فرزندوں کو اخلاقیات اور اقدار کے دامن سے وابستہ رہنے کی تاکید کے ساتھ، تکبر اور غرور جیسی مذموم صفات سے دامن بچانے پر بھی زور دیا ہے۔
لوگوں کی نظر میں کیونکہ امام خمینی کا گھرانہ شریف گھرانہ سمجھا جاتا تھا اسی لئے امام خمینی ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اس بات کی شفارش کیا کرتے تھے کہ وہ دوسروں کے مقابلے میں ہرگز غرور اور تکبر کے ساتھ پیش آنے کی کوشش نہ کریں، اسی لئے امام خمینی کی زوجہ محترمہ خدیجه ثقفی نے اسی نکتے کے پس منظر میں اپنی حیات میں کہا تھا: "مجھے ہرگز یاد نہیں کہ کبھی بھی ہم نے امام خمینی کے گھرانے سے انتساب کی بنا پر دوسروں کے سامنے غرور اور بڑھائی کا اظہار کیا ہو"۔
مرحومه خدیجه ثقفی اپنی یادوں کے ایک دوسرے حصے میں کہتی ہے: "امام خمینی بہت کم نصیحت کیا کرتے تھے تاہم وہ سات سال سے ہی بچوں کی دینی تربیت کےلئے کوشاں ہوتے تھے اور فرزندوں کو اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ وہ کم عمری میں نماز پڑھنا شروع کریں تاکہ نو سال کی عمر میں نماز ادا کرنا ان کی عادت کا حصہ بن سکے۔
http://www.astaan.ir/fa