جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق گابریلیا نامی جرمنی کی ایک عورت نے جمعرات کو مغرب کے وقت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کےحرم مطہر میں حاضری دی اور آپ کی قبر مبارک کی زیارت کی۔
اس نے حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی سے گفتگو کی اس کے بعد آیت الله سید محمد موسوی بجنوردی نے اس کے سامنے ارکان دین کے بارے میں کچھ نکات بیان کئے ۔پھر اس نے شہادتین پڑھ کر دین مبین اسلام کو قبول کیا ۔
اس خاتون نے بتایا کہ میں اپنے گھر والوں، دوستوں اور خاندان کے ذریعہ دین اسلام سے آشنا ہوئی اور میں نے جب دیکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسی حکومت ہے جو دنیا کے کمزور اور مظلوم لوگوں کی حمایت کرتی ہے۔ یہ سب دیکھ کر میں اسلام کی طرف مائل ہوئی اور پھر میں نے دیکھا کہ یہ دین مہربانی کے ساتھ رفتار کرتا ہے اور مظلوموں کی حمایت کرتا ہے۔