سید و سالار حضرت ابی عبداللہ الحسین(ع) کا سچا اور حقیقی فرزند

سید و سالار حضرت ابی عبداللہ الحسین(ع) کا سچا اور حقیقی فرزند

آج تک میں نے ایک بهی ایسے درباری عالم یا وہابی عالم کو نہیں دیکها ہے جو ظلم، شرک اور کفر مخصوصاً غاصب روسی سوویت حکومت اور دنیا خور امریکہ کے مقابلے میں کهڑا ہوگیا ہو!۔

علامہ عارف حسینی(رح) کی شهادت پر رہبر کبیر امت، امام خمینی(قدس سرّہ) کے تعزیتی پیغام کا اقتباس!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حضرات علمائے کرام اور حجج الاسلام اور باعظمت پاکستانی قوم (ایدهم اللہ تعالی) کی خدمت میں

حجۃ الاسلام جناب محترم سید عارف حسین حسینی جو اسلام اور انقلاب کا ایک وفادار رفیق، محروم اور کمزور لوگوں کا مدافع، اور شهداء کے سید و سالار حضرت ابی عبداللہ الحسین علیہ السلام کا سچا اور حقیقی فرزند تها، کی شهادت کے بارے میں آپ کے پیغامات اور ٹیلی گرافز موصول ہوگئے۔ اگرچہ اس عظیم سانحہ نے مسلمین مخصوصاً اسلام کی حقیقی ذمہ دار اور باوفا علماؤں کے دلوں کو مجروح کیا لیکن یہ ہمارے دنیا کے مظلوم قوموں اور مخصوصاً پاکستان کی باعظمت قوم کہ جس نے خود بهی (اپنے اوپر غصبی اور ناجائز) سامراجی حکومت کے تلخ و سخت دن کاٹے ہے اور مبارزہ، جهاد اور شهادت سے اپنی آزادی کی منزل حاصل کی ہے، کی نظر میں غیرمتوقع نہیں تها۔

سامراج و استحصال کے در و دیواروں کو توڑنے کیلئے اور اسلام ناب محمدی (ص) تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، انہیں طولانی راستے کا سفر طے کرنا ہوگا۔ علامہ عارف حسینی جیسے افراد کیلئے اس سے بڑهکر دوسری اور کیا بڑی بشارت ہو سکتی ہے کہ وہ خداوند متعال کے محرابِ عبادت سے ہی خون میں غلطاں " ارجعی الی ربک " کی اپنی منزل و معراج کا نظارہ کرے، اپنے یار سے ملنے کاجام شهادت کے شهد سے نوش کرے۔

آج تک میں نے ایک بهی ایسے درباری عالم یا وہابی عالم کو نہیں دیکها ہے جو ظلم، شرک اور کفر مخصوصاً غاصب روسی سوویت حکومت اور دنیا خور امریکہ کے مقابلے میں کهڑا ہوگیا ہو!۔

پاکستان کی با شرف اور مسلمان قوم جو بیشک ایک انقلابی، اعتقادی اور ثقافتی ملت سے مالامال ہے، کو چاہیے اس شہادت یافتہ شخصیت کے افکار (اہداف اور آرزوں) کو زندہ رکهیں اور ہرگز اس بات کی اجازت نہ دیں کہ شیطان زادے اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی رشد وترقی میں مانع بن جائیں۔

تمام علماؤں کی ذمہ داری ہے کہ ان دو نظریوں (یعنی، امریکی اسلام اور اسلام ناب محمدی(ص) اور محرومین اور پابرهنہ کمزور لوگوں کے اسلام اور مقدس مآب جمود پرست، خدا ناشناس سرمایہ داروں اور بے درد و بے رحم آرام طلب افراد کے اسلام) کو روشن و واضح کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اسلام کو مشرق و مغرب کے خطرناک اور غاصب ہاتهوں سے نجات دلائے۔

البتہ ان عزیز و عظیم شہیدوں کا خون معنوی قدروں کی بلندی و عظمت والی راہ سے تمام آلودگیوں اور پستیوں کو ریشہ افکن کردیتا ہے ، اور یہی لہو باطل کے سارے رواج دینے والوں کو دریا میں دور پهینک کر غرق کردیتا ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ بہت ہی گہرائی اور پوری توجہ و شعور کے ساته مشرقی اور مغربی سامراجی طاقتوں کے مکر و فریب، سازش اور دهوکہ بازی کو پہچاننا جائے اور ناکام بنایا جائے۔

ای میل کریں