اساتذہ، خمینی کے افکار کے حامی ہیں

اساتذہ، خمینی کے افکار کے حامی ہیں

سارایو اور بوسنی ہرزگووین کے بہت سے اساتذہ، امام خمینی(رح) سے عشق کرتے ہیں اور درحقیقت امام خمینی کے افکار و نظریات کے سخت حامی اور مدافع ہیں۔

حریم: اپنا مختصر تعارف اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ تشریح کریں۔

پروفیسر: میری پیدائش [۱۹۵۸ء] بوسنی کی ہے۔ ’’سارایو ‘‘ یونیورسٹی سے ’’ادب‘‘ میں ایف اے کیا۔ ’’اخوان الصفا اور یونان کے فلسفے میں رابطے‘‘ کے عنوان پر تیزیز مکمل کیا۔ بلگراد یونیورسٹی میں میرے ’’پی ایچ ڈی‘‘ کا موضوع ’’قرآن کریم کے تراجم میں پائی جانی والی تفسیری مشکلات‘‘ تھا۔

اس وقت میں بطور پروفیسر، سارایو یونیورسٹی اور اسلامی علوم کے کالج میں پڑھا رہا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ، جمہوری بوسنی کی وزارت تعلیم و ثقافت کے مقام پر منصوب ہوں۔ میری کئی موضوعات پر کتابیں اور ترجمے شایع ہو چکے ہیں۔ کئی سال تک اسلامی ہفتہ نامہ اسلامی مجلے کا ایڈیٹر بھی رہا۔

 

حریم: بوسنی کے نظام تعلیم و تربیت میں اسلام کا کتنا کردار ہے؟

پروفیسر: آج اسلام ہمارے مختلف پروگراموں میں باقاعدہ مقام اور حیثیت کا حامل ہے۔ تعلیمی، تربیتی اور ثقافتی پروگراموں اور تعلیمی نصاب میں اسلام، اہم کردار رکھتا ہے کیونکہ اسلام، بوسنی عوام کی حقیقت اور ان کے وجود کی اہم پہنچان ہے اور دوسری طرف سے اسلام کو یورپ میں صرف بوسنی عوام ہی بچا سکتی ہے۔

میری مراد یہ ہے کہ اسلام، بوسنیا اور بوسنی عوام، یہ تین ایک دوسرے سے بالکل جوڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہم نے اسلام کو ہاتھ سے کھودیا تو بوسنی کو، ہم بوسنی مسلمانوں کو ہاتھ سے دے دیں گے اور اگر بوسنی کو کھودیں تو دین اسلام کو ہاتھ سے دے دیں گے۔

مثال کے طورپر چار سال قبل پہلی بار عید فطر کے وقت بوسنیا کے ریڈیو سے ’’اذان‘‘ کی صدا بلند ہوئی بہت سے لوگوں نے کہا: آہ! گم شدہ دن واپس آگیا!! کیونکہ وہ یہ یقین نہیں کر رہے تھے کہ ایک دن ہم ریڈیو سے اذان سُن سکیں۔

 

حریم: حضرت امام(رح) کی ثقافتی، معنوی اور عرفانی شخصیت کے حوالے سے آپ کا کتنا مطالعہ ہے؟

پروفیسر: امام خمینی(رح) کے بارے میں ہم بہت کچھ اور اچھا جانتے ہیں۔ آج سے تقریباً 15 سال پہلے ٹی وی کے اسکرین پر مختلف پروگراموں میں ایسے مرد کی تصویر دیکھتے تھے جو آشکارا اور باربار کہتا تھا: استعمار ویرانی کافی ہے، ہم مسلمان ہیں۔

سارایو اور بوسنی ہرزگووین کے بہت سے اساتذہ، امام خمینی(رح) سے عشق کرتے ہیں اور درحقیقت امام خمینی کے افکار و نظریات کے سخت حامی اور مدافع ہیں۔

 

حریم امام؛ ش۲۰، بہمن ۱۳۹۴، ص۷

 

جاری ہے

ای میل کریں