امام (رح) کی دُلہن اور جوان داماد کو نصیحت

امام (رح) کی دُلہن اور جوان داماد کو نصیحت

انشاءاللہ انقلاب کے پرچم کو امام زمانہ (عج) کے ہاتھ سُپرد کریں۔

حسین مرتاضی قمی، جماران میں سپاہ کے تعین کردہ محافظین میں سے ایک ہیں، وہ اپنی شادی کے بارے میں بتاتا ہے: جب میں  25سال اور اہلیہ کی عمر 14 تھی، ہم نے ازدواج کیا۔

سابقہ نہیں تھا کہ جناب حاج احمد آقا نکاح کے پروگرام میں شربک ہوئے ہوں، لیکن اس روز میری شادی کے عقد میں آپ حاضر تھے اور امر ازدواج میں میرے وکیل تھے۔ نکاح کا صیغہ ختم ہونے کے بعد میں نے، امام(رح) سے خواہش کی کہ ہمیں نصیحت کریں تاکہ اپنی زندگی میں اس پر با قاعدہ عمل کریں۔ 

آپ نے میری اہلیہ کی طرف دیکھا اور مسکراہتے ہوئے فرمایا: کوشش کریں کہ آپس میں میل جول کر رہیں اور میں بھی دُعا کروں گا تاکہ آپ دونوں کو سعادتمند اور خوشبخت زندگی نصیب ہو۔

جی ہاں، اللہ تعالٰی کے کرم اور امام (رح) کی دُعا کی بدولت، آج تک ہماری زندگی خوش گوار اور پیار و محبت پرمبنی ہے۔

جناب مرتاضی، انقلاب کے باقی رہنے کا راز، ولایت پذیری جانتے ہیں اور آرزو کرتے ہیں کہ انشاءاللہ انقلاب کے پرچم کو امام زمانہ (عج) کے ہاتھ سُپرد کریں۔

 

ماخذ: فردا ویب سائٹ

ای میل کریں