مرتاضی قمی امام(رح) کے پاسدار یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام کے تمام کردار، نمونہ و مثال تھا، کہا: امام ہر چیز کے آداب کا خیال رکھتے تھے، مثال کے طور پر ایک کمرہ تھا جس کی فرش، سخت اور کھردار تھی اور اچھی حالت میں نہیں تھی، امام جب بھی وہاں سے گزرنا چاہتے تھے، اپنے جوتے کو نکالتے تھے اور جب زمین پر پہنچتے جھگتے تھے اور آرام سے جوتے زمین پر رکھتے تھے اور پھر جوتے پہنتے تھے۔
امام ہمیشہ ارد گرد کے لوگوں کا خاص خیال رکھتے تھے، تاکہ کسی کےلئے کوئی زحمت پیش نہ آئے؛ ایک وقت کچھ مزدور گھر میں کام کر رہے تھے اور امام وہاں ٹھیل رہے تھے اور مزدور جب بھی امام ان کے سامنے سے گزرتے، آپ کے احترام میں رک جاتے تھے۔ جب تیسری بار امام(رح) اس موضوع کی طرف متوجہ ہوئے، اپنی راہ بدل دی تاکہ وہ زحمت میں نہ پڑیں۔
ماخذ: فردا ویب سائٹ