میں امام کے عشق میں ڈوب گیا

میں امام کے عشق میں ڈوب گیا

میں خوشی سے اس قدر بے قرار اور بے چین تھا کہ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کرؤں

حسین مرتاضی کا تعلق قم کے قریبی علاقوں سے ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا عضو اور امام(رح) کے محافظین میں سے تھے، بتاتے ہیں:

ایک رات مجھے اگلے روز پہلی بار جماران جانا تھا اور وہاں گارڈ کے طورپر ڈوتی دینی تھی، خوشی  سے اس قدر بے قرار اور بے چین تھا کہ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کرؤں، صبح تک نہیں سو سکا۔

جماران میں حاضر ہونے کے دوسرے دن میری ذمہ داری دست بوسی کے مراسم میں امام کی حفاظت ڈالی گئی، امام(رح) کے ساتھ یہ میری پہلی ملاقات تھی۔ میرا پورا وجود کو ایک جوش، جذبہ اور شوق سے مست تھا اور اس قدر امام کا مجذوب ہوچکا تھا کہ بالکل بھولا چکا تھا کہ یہاں میری کوئی ذمہ داری ہے، چنانچہ ادارے کے کسی بڑے آقا کی تند نگاہوں اور اشاروں سے میں اپنی ذمہ داری کی طرف متوجہ ہوا۔

 

ماخذ: فردا ویب سائٹ

ای میل کریں