آپ کا نورانی اور ہمیشہ مطمئن رہنے والا چہرہ اور عمیق نگاہیں ہر دیکھنے والے کو اپنی طرف جذب کر لیتی تھیں ۔ آپ کی مطمئن اور آراستہ و پیراستہ صورت، مناسب اور موزوں حرکات و سکنات، منظم اور نافذ نگاہیں، نشست و برخاست کے وقت ہاتھوں اور گردن کی موزوں حرکات، ٹھری ٹھری اور آہستہ گفتگو، چلتے وقت عظیم وقار کے ساتھ قدم بڑھانا یہ سب آپ کی بلند مرتبہ روح کی علامت اور دلیل تھی اور آپ کی بے مثال جاذبیت میں اور بھی اضافہ کر دیتی تھی۔