آیت اللہ واعظ طبسی، دار فانی کو الوداع کرگئے

آیت اللہ واعظ طبسی، دار فانی کو الوداع کرگئے

امام راحل[رح]: میں دو منظر سے، آپ سے محبت اور احترام کرتا ہوں...

انتخاب ویب سائٹ کے مطابق، آج بروز جمعہ، ۴/۳/۲۰۱۶ء کو آیت اللہ شیخ واعظ طبسی، مشہد الرضا علیہ السلام کا امام رضا[ع] ہسپتال میں، دل اور نظام تنفس کے مسائل کی وجہ سے دار فانی کو الوداع کرکے، ملکوت اعلی سے جا ملے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ اس سے کئی سال پہلے جسمانی کمزوری کی وجہ سے ویلچیئر پر اپنے روزمرہ کاموں کو انجام دیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ اس ناگوار حادثہ سے قبل، آیت اللہ طبسی حرم مطہر رضوی[ع] میں مستقر پولنگ اسٹیشن میں حاضر ہو کر ۱۰ویں مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ صندوق میں ڈال دیا تھا۔

آیت اللہ عباس واعظ طبسی، صوبہ ہائے خراسان رضوی[ع]، خراسان جنوبی اور خراسان شمالی

میں ولی فقیہ کا نمائندہ نیز آستان مقدس رضوی[ع] کا نگران اعلی اور متولی، سنہ ۱۳۱۴ ھ،ش، مشہد مقدس کے روحانی اور دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔

واعظ طبسی ۱۶ سال کی عمر میں حوزہ علمیہ کی طرف مجذوب ہوئے اور علمی مدارج کو یک بہ یک طے کرتے ہوئے حوزہ اور طالب علموں کے درمیان استاد کے عنوان سے مانا گئے۔

آیت اللہ، سابق پہلوی حاکمیت کے ظلم وتشدد سے ہمیشہ اظہار بیزاری کرتے، مختلف مقامات پر اپنے روشن نما تجزیہ وتحلیل بیانات سے عوام اور اہل علم حضرات کو شاہی خاندان اور پہلوی حکومت کے مظالم سے آگاہ فرماتے تھے اور اس راہ میں کئی بار آپ نے مختلف پابندیوں یا جیل کی چار دیواروں کو برداشت کیا۔ آپ رحمت اللہ علیہ، اپنا موقف اور جد وجہد پر سالوں سال ملتزم تھے تاکہ اللہ کے فضل وکرم سے رہبر کبیر اسلامی انقلاب ایران، امام خمینی[رح] کے مدبرانہ قیادت کے تحت، انقلاب اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا اور ہمیشہ کی طرح اسلام اور اسلامی نظام و عوام کی خدمت میں کوشاں رہے۔

امام راحل[رح] نے واعظ طبسی کی ملاقات میں فرمایا:

"میں دو منظر سے، آپ سے محبت اور احترام کرتا ہوں، ایک تو آپ ہی کی خاطر اور آپ کے محترم والد کی خاطر، بہت سے غیر مسلم لوگوں نے ان کے کلام اور منطبق کی پر کشش جذبے سے اسلام قبول کرلیا۔

آیت اللہ واعظ طبسی، انقلاب کی کامیابی کے بعد، امام خمینی[رح] کی طرف صوبہ خراسان میں آپ کے نمائندہ نیز آستان مقدس رضوی علیہ السلام کا متولی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ رہبر معظم انقلاب نے امام خمینی[رح] کی رحلت کے بعد، یہی ذمہ داریاں آیت اللہ طبسی کے حوالہ فرمایا۔ اس کے علاوہ، مرحوم طبسی مجمع تشخیص مصلحت نظام اور مجلس خبرگان رہبری میں بہی فعال اعضا میں سے شمار ہوتے تھے۔

ای میل کریں