اللہ اور رسول کا دین، انسانوں کے دکھ درد میں شریک

اللہ اور رسول کا دین، انسانوں کے دکھ درد میں شریک

بیسویں صدی کے وسط میں ایک مرد قلندر نے اسلامی تصور حیات کا بیڑا اٹھایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کے چہرے پر پڑے ہوئے غبار کو صاف کرکے اس کا حقیقی چہرہ دکھایا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات
اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے اعتبار سے اکیسویں صدی ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ زمانہ وحی سے جیسے جیسے مسلمانوں کا فاصلہ بڑھتا گیا اسلامی معاشروں میں، اسلام کے حقیقی چہرے پر مختلف قسم کے غبار چڑھتے گئے۔ کچھ ہماری اپنی غلطیاں اور کچھ غیروں کی چیرہ دستیاں۔ جس کے نتیجے میں اسلام معاشرے میں عبادات، انفرادی اعمال اور خدا اور بندے کے

درمیان انفرادی تعلق تک محدود ہوگیا اور اسلام کا آفاقی پیغام، نظام حیات اور فلاحی ریاست کا تصور ماند پڑ گیا۔

اور پھر بیسویں صدی کے وسط میں ایک مرد قلندر نے اسلامی تصور حیات کا بیڑا اٹھایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کے چہرے پر پڑے ہوئے غبار کو صاف کرکے اس کا حقیقی چہرہ دکھایا اور بتا دیا کہ اللہ اور رسولﷺ کا بتایا ہوا دین، انسانوں کے دکھ درد میں شریک ہونے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، مظلوم کا ساتھ دینے، معاشرے میں اجتماعی عدل و انصاف پرمبنی نظام قائم کرنے، مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کےلئے انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر جدو جہد کرے یہاں تک کہ نبی آخر الزمانﷺ نے فرمایا: "من اصبح ولم یہتم بامور المسلمین، فلیس بمسلم"
جو شخص صبح بیدار ہوا اور دیگر مسلمانوں کے امور و مشکلات کے حل کی جدو جہد اور اہتمام نہ کرے، وہ مسلمان نہیں۔

ایران کا اسلامی انقلاب در حقیقت آج کے دور میں دیانتداری کی روح ہے، ایسا معجزہ ہے جس کی روح کا محور دین ہے اور اسلام کے اپنے مخصوص مفاہیم کے ساتھ اسلامی معاشروں کی بیداری اس کا اہم پیغام ہے۔

حضرت امام خمینی کے کلام میں حیرت انگیز تاثیر اور مخاطبین پر آپ کی باتوں کے گہرے اثرات کا راز، صحیح فکر، مضبوط نظرئیے اور عوام کے ساتھ صداقت پر مبنی تھا۔
امام نے ۱۱ فروری کو عوامی آراء کے نتیجے میں اسلامی جمہوری حکومت کا قیام کا اعلان عام فرمایا اور اس کے بعد، دس برس تک اپنے ملک کی اسلامی نظام کی راہنمائی فرماتے رہے اور ۱۳ خرداد ۱۳۶۸/ ۳ جون ۱۹۸۹ کو آپ کا رب الجلیل سے وصال ہوا۔

 

شعبہ تحقیق و ترجمہ

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، لاہور کے مقالہ سے اقتباسات

ای میل کریں