سچے اسلام کو سمجھیں اور سمجھائیں، اُمتِ اسلام کو بیدار اور آگاہ کریں، پیغمبر اعظم(ص) اور اُن کے اُولیاء کے مقدس اسلام اور معاویہ، غاصب و ظالم اور سامراج کی طاقت سے اقتدار پر آنے والی حکومتوں کے ساختہ پرداختہ اسلام (جو ٹی وی، ریڈیو اور مختلف وزارتوں اور ذرائع ابلاغ سے لوگوں کو کھیلا جاتا ہے) میں پائے جانے والے بنیادی فرق اور امتیازات کو عوام ان تک پہنچائیں؛ اور دنیا والوں کو سمجھائیں کہ جس اسلام کو اقتدار پر قابض حکومتیں بار بار اُٹھاتیں ہیں اور وحدت اسلامی کے نام سے جو کانفرنسیں منعقد کرتیں ہیں، اُموی اور عباسیوں کا بنایا ہوا سنوار ہوا اسلام ہے جسے قرآن کریم اور پیغمبر عظیم الشان اسلام(ص) کے مقدس آئیں کے مقابل میں کھڑا کیا گیا ہے، چنانچہ آپ دیکھتے ہیں کہ وہی استعماری طاقتیں جو قرآن کو ہاتھ میں اُٹھا کر کہتی تھیں جب تک یہ قرآن مسلمانوں پر حکم فرما ہے، ہمارا ہاتھ اُن تک نہیں پہنچ سکتا۔ آج یہی لوگ ایسے اسلام اور اسلامی اتحاد کی پشت پناہی کرتے ہیں تاکہ اُمت کو اسلام سے بھٹکا دیں؛ تاکہ قرآن کو کنارے پر لگائیں، تاکہ اللہ تعالی کے دین کا خاتمہ کریں، تاکہ اپنے مذموم اور شوم اغراض و مقاصد کےلئے راہ ہموار کریں۔
صحیفہ امام: ج2 ص487
قرآن کریم اور اسلام کے نجات بخش احکام کے خلاف عالمی ظالم، جابر اور غاصب طاقتوں کے خُفیہ اور علنی حملات ہر جانب سے شدت کے ساتھ جاری ہے اور بہت سے اسلامی ممالک کی حکومتیں احساس کمتری، خود باختگی یا مامور ہونے کی خاطر، اُن کے خبیث و شوم سازشی پروگراموں کو چلا رہیں ہیں۔ چاہے وہ لوگ جو اسلام کا نعرہ لگاتے ہیں، برائے نام اسلامی کانفرنسیں کرتے ہیں اور چاہے وہ لوگ جو اسلامی ممالک میں مذہب کو معطل کرتے ہیں اور باقاعدہ اسلام کو معزول اور کنارے پر پھینکتے ہیں۔ یہ سب جانتے ہوئے یا ناداستہ طور پر ایک ہی راہ پر چل رہے ہیں اور وہ ہے دشمنانان اسلام اور استعماری طاقتوں کے شوم مقاصد اور اغراض کو چلانا۔
صحیفہ امام: ج2 ص488