امام(رح) نوفل لوشاتو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

دوران انقلاب، آج بہمن کے ۱۱ویں دن، امام خمینی کے ہمراہ

ان تکلیفوں کی وجہ سے جو میں نے پڑوسیوں اور نوفل لوشاتو کے باشندوں کو دی، معافی چاہتا ہوں۔

جی پلاس کے مطابق، آج بہمن ماہ کے گیارہویں دن ہے، اسی ایام کے موقع پر، امام خمینی نے ۳۷ سال پہلے وطن واپسی کی مناسبت سے فرانس حکومت اور عوام کے نام اپنے پیام میں شکریہ ادا کئے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس موقع پر، فرانسیسی سرزمین پر چار مہینے واقعات سے بھری، توقف کے بعد، اب وطن عزیز کی خدمت کی غرض سے اس مکان کو چھوڑنا چاہتا ہوں، لہذا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ فرانس حکومت کی جو سیکورٹی وسائل اور حق اظہار رائے کو میرے لئے فراہم کی، نیــز اہالیان محترم کہ جو نوع دوستی جذبات کے تحت، ایران کی آزادی اور خودمختاری کے متعلق اپنے تعلقات کا اظہار کیں ہیں، شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امید کرتا ہوں کہ حکومت اور فرانس کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ان کی آزادی خواہی کا احساس، فراموش نہ کروں۔ اور ان تکلیفوں کی وجہ سے جو میں نے پڑوسیوں اور نوفل لوشاتو کے باشندوں کو دی، معافی چاہتا ہوں۔

امید رکھتا ہوں کہ مجھ سے، میرے احترامات قبول کرلیں گے۔

۲  شهر ربیع الاول ۱۳۹۹

روح اللَّه الموسوی الخمینى

صحیفه امام؛ ج۶، ص۶

اسی طرح آپ نے اسی تاریخ میں جناب ابراہیم یزدی کی زحمات سے بھی قدردانی فرمائی۔

بسمه تعالى‏

اس سفر میں جو لامحالہ پیرس میں اختتام پذیر ہوا، ابتدا سے جناب ڈاکٹر یزدی نے ہمراہی کی اور چار ماہ کچھ دنوں، سخت تکلیفیں اٹھائی اور اس مقدس تحریک کی خاطر قابل قدر خدمات انجام دئے، اور اس چند مہینوں میں تمام تر صداقت اور امانتداری کے ساتھ سونپے ہوئے امور کو قبول کرکے، سرانجام دئے۔

امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو اجر وتوفیق عنایت کرے۔

روح اللَّه الموسوی الخمینى‏

صحیفه امام؛ ج۶، ص۷

 

ماخذ: جی پلاس، جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں