انقلاب ریڈیو

انقلاب ریڈیو کو لانچ کرنے کا مقصد امام خمینی (رہ) کے نظریات کو زندہ رکھنا ہے

اسلامی انقلاب سے متعلق عقیدوں کی حفاظت کرنا ،ریڈیو انقلاب کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے

قومی ذرائع ابلاغ کے سربراہ نے کہا: انقلاب ریڈیو کا لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ امام خمینی ؒ اور اسلامی انقلاب کے نظریات کو زندہ رکھا جائے ۔

محمد سرفراز نے انقلاب ریڈیو کی  افتتاحی تقریب کے دوران ایک سرکاری چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:جو لوگ سرد جنگ کی پلاننگ کرتے ہیں ، ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں عقائد ، جذبات اور احساسات کو بدل دیں ، اس وقت پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ اس میدان میں اتر چکے ہیں  اور ان کی پوری پلاننگ  ہے کہ خاص طور پر اسلامی انقلاب سے متعلق لوگوں کے عقیدوں کو بدل دیں۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کی  کہ اسلامی انقلاب سے متعلق عقیدوں کی حفاظت کرنا ،ریڈیو انقلاب کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے  نیز انقلاب کے دوران یا اس کے بعد اس کا تختہ پلٹنے کی دشمن کی سازشوں کو یاد دلانا اور عوام کی مختلف طبقوں کی طرف سے انقلاب مخالف تنظیموں کے ساتھ مقابلوں کا ذکر کرنا، اس ریڈیو کی دوسری ذمہ داری ہے  کہ جس  سلسلہ میں مختلف پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔

قومی ذرائع ابلاغ کے سربراہ نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور اسلامی انقلاب  کی افکار کو زندہ رکھنے کو اس ریڈیو کی ایک اہم ذمہ داری بتاتے ہوئے اس سلسلہ میں مزید کہا: امید ہے کہ ریڈیو انقلاب ، اسلامی انقلاب کے اس اہم موڑ پر کہ جہاں عشرۂ مبارک فجرشروع ہونے والا ہے  اور دو فیصلہ کن انتخابات ہونے جارے ہیں ، اپنی ذمہ داری کو اچھے طریقہ سے پورا کرے گا۔

سرفراز صاحب نے امام خمینیؒ اور اسلامی انقلاب کے نظریات نیز ریڈیو انقلاب کے ذریعہ اس کی عکاسی کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس کے علاوہ اسلامی انقلاب میں لوگوں نے بھی نہایت ہی اثر انداز اور اہم کردار ادا کیا ہے ، یہ ریڈیو چاہتا ہے کہ ان کے نظریات کو  زندہ کرے ، ان کے سلسلہ میں تحقیق کرے اور انھیں جانچے  کہ جس  کے لیے اس کو تاریخ کی کتابوں اور آرکایو کا بھی سہارا لینا  پڑے گا۔

ای میل کریں