یادگار امام کے ہر اقدام، اسلامی اصولوں کے مطابق ہے

یادگار امام کے ہر اقدام، اسلامی اصولوں کے مطابق ہے

آیت اللہ محفوظی نے کہا: میں علمی اور عملی اعتبار سے ان کی تصدیق کرتا ہوں۔

آیت الله العظمی عباس محفوظی جو آیت الله العظمی محمد تقی بهجت مرحوم کے وصی بھی ہیں، نے مجلہ حریم امام سے گفتگو کے دوران یادگار امام سید حسن خمینی کے مجلس خبرگان رہبری کےلئے امیدوار کے طورپر حصہ لینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: اس بات سے قطع نظر کہ سید حسن کا تعلق امام خمینی(رح) کے گھرانے سے ہے، وہ اپنی ذات میں علمی وعملی اعتبار سے قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں۔ سید حسن ایک اچھے مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی ممتاز کردار کے حامل ہیں۔

آیت الله محفوظی نے کہا: امام خمینی(رح) کی زندگی کے انقلابی پہلو کے علاوہ ان کی شخصیت کے دوسرے نمایاں پہلو، صحیح طرح نکھر کر لوگوں سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ عملی میدان میں  امام کی شخصیت ہر جہت سے دوسروں کےلئے نمونہ عمل تھی۔

حقیقت یہ ہے کہ یادگار امام سید حسن خمینی کا ہر اقدام، اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ وہ کسی بھی طرح امام خمینی کے گھرانے سے انتساب کی بناپر فخر فروشی اور غرور میں مبتلا نہیں۔

آیت اللہ نے کہا: میں علمی اور عملی اعتبار سے ان کی تصدیق کرتا ہوں اور یہ تصدیق اس لئے نہیں کہ میں انہیں زبانی رشوت دے رہا ہوں بلکہ میری نظر میں وہ حقیقی معنوں میں امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

آیت الله محفوظی نے اپنی گفتگو کے آخر میں بعض افراد کی جانب سے یادگار امام کی مخالفت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا: اگر کوئی ان کی مخالفت کرتا ہے تو اس کی وجہ مبنائی اصولوں میں اختلاف کے سبب نہیں بلکہ اس کی وجہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لئے کہ جب ہم دوسروں کے ساتھ ان کا موازنہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت پر نظر کرتے ہیں تو ان کی صلاحیت میں کسی شک و شبہ کی گنجایش نہیں پائی جاتی۔

آیت الله محفوظی نے تحریری طور پر سید حسن خمینی کے درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کی توثیق بھی کی ہے۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے: اب جبکہ حجت الاسلام و المسلمین حاج سید حسن خمینی کے اساتذہ نے جن میں مجتہدین بھی ہیں، ان کے درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کی تصدیق کردی ہے اور اس سلسلے میں تواتر کی حد تک، بات نقل ہوچکی ہے، لہذا  ان کے اجتہاد کے حوالے سے حجت تمام ہوچکی ہے۔

 

جاری ہے

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں