قم کی بزرگ شخصیات، خمینی جوان کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

قم کی بزرگ شخصیات، خمینی جوان کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

امام خمینی(رح) کی حفاظت کا راز ان کی اولاد کی حفاظت میں مضمر ہے۔

جماران کے مطابق: مجلس خبرگان رہبری کے نامزد امیدواروں کے انتخابات میں شرکت کےلئے «اجتهاد» کی توثیق ضروری ہے، اسی تناظر میں مختلف ذارئع ابلاغ اور افراد کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا «خمینی جوان» میں یہ شرط پائی جاتی ہے؟ تاکہ وہ مجلس خبرگان رہبری کے نامزد امیدوار کی صورت میں انتخابات میں شرکت کرسکیں؟

اس سوال کے جواب میں بیت امام(رح) سے وابستہ سیاسی حامیوں اور جیالوں نے سید حسن خمینی کی جانب سے کئی سالوں سے جاری فقہ و اصول کے درس خارج کی کلاسیز اور ان کلاسوں میں شرکت کرنے والے طلاب کی کثیر تعداد، نیز یادگار امام کی جانب سے تالیف کردہ متعدد کتابوں کو ان کی علمی شخصیت پر دلیل کے عنوان سے پیش کیا ہے، تاہم یادگار امام سید حسن خمینی کی علمی شخصیت کے بارے میں حوزہ علمیہ قم کے بعض مراجع عظام اور نامور علماء کا موقف ان لوگوں کےلئے حجت بن سکتا ہے جن کے ذہنوں میں یادگار امام کے بارے میں اس طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں حضرت آیت الله العظمی وحید خراسانى نے اپنے بعض شاگردوں سے ملاقات کے دوران کہا: حسن آقا کے بارے میں میری رای وہی ہے جو  اس سے پہلے میں نے بیان کیا ہے کہ "المرء یحفظ فى ولده"، کسی کا احترام، اس کی اولاد میں بھی محفوظ رہتا ہے۔ (یہ پیغمبر اکرم(ص)  سے منقول روایت کا ایک حصہ ہے جسے شہزادی کونین(س) نے پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت کے بعد مخالفین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بیان فرمایا)، اگر کوئی امام خمینی سے محبت کا دعویدار ہے تو عملی میدان میں ان کی اولاد سے محبت کرتے ہوئے اس کا مظاہرہ کرے۔

آیت الله العظمی وحید خراسانى نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر لوگ غور و فکر سے کام لیں تو یہ بات سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ امام خمینی کی حفاظت کا راز ان کی اولاد کی حفاظت میں مضمر ہے۔

 

جاری ہے

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں