خمینی جوان، درجہ اجتہاد پر فائز ہیں

خمینی جوان، درجہ اجتہاد پر فائز ہیں

آیت اللہ جوادی آملی: فقہی لحاظ سے سید حسن کا شمار حوزہ علمیہ کے بزرگ علماء میں ہوتا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت آیت الله سید علی محقق داماد، جن کا شمار حوزہ علمیہ قم کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے، نے اپنی گفتگو کا آغاز، حمد خدا اور رسول اعظم(ص) اور آل رسول(ع) پر درود بھیجتے ہوئے فرمایا: خدا نے جن واسطوں کے ذریعے مجھے اپنی نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں سے ایک، ہمارے عزیز بھائی حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی کا میرے فقہ اور اصول کے حلقہ درس میں شامل ہونا ہے۔

سید حسن خمینی جو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے پوتے ہیں، اعلی تعلیمی صلاحیتوں کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ، بہت دقیق النظر کے بھی مالک ہیں...

اللہ کے فضل سے وہ علمی مدارج کے اعلی مراتب کو حاصل کرنے کے بعد قدرت استنباط کے اعتبار سے درجہ اجتہاد پر فائز ہوچکے ہیں۔

میں ان کے حق میں دعاگو ہوں کہ خدا ان کی توفیقات کو قائم و دائم رکھیں، مجھے امید ہے کہ انقلاب اسلامی کےلئے یہ ایک اہم ذخیرہ ہونے کے ساتھ اپنے جد گرامی حضرت امام خمینی(رح) کےلئے بھی نیک اور صالح یادگار ثابت ہو۔

اور ان سے ہماری توقع بھی یہی ہے کہ اپنی دعاوں میں ہمیں بھی فراموش نہ کریں۔

رحمت الہی  اور خدا کا سلام ان کے شامل حال ہو۔

۔۔۔

آیت ‌الله جوادی آملی نے اپنے بعض شاگردوں  کی جانب سے یادگار امام کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں سید حسن خمینی کے مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی سے ہمکنار ہونے کی توقع کی ہے۔

اس نشست میں آیت ‌الله جوادی آملی نے سید حسن خمینی کی علمی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: فقہی لحاظ سے سید حسن کا شمار حوزہ علمیہ کے بزرگ علماء میں ہوتا ہے جو اصول اور فقہ کے دروس کو بہت اچھے اور بہترین انداز میں منعقد کر رہے ہیں۔ 

آیت ‌الله جوادی آملی جو خود بھی کئی سال مجلس خبرگان رہبری کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، نے سید حسن خمینی کی اہلیت سے متعلق اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: میری نظر میں موصوف مجلس خبرگان رہبری کےلئے ہر جہت سے موزوں شخصیت ہیں۔

 

جاری ہے

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں