کس کی تصویر میرا پسندیدہ ہے؟

کس کی تصویر میرا پسندیدہ ہے؟

بعض افراد اپنی کرامات شمار کرتے، عرفان وتصوف کا ادعا بھی کر رہے تھے۔

آیت اللہ محمدی ری شہری کا کہنا تھا کہ بعض افراد اپنی کرامات شمار کرتے، عرفان وتصوف کا ادعا بھی کر رہے تھے یہاں تک کہ امام زمانہ(عج) کے ساتھ تعلقات اور ارتباط کا بھی دعویدار تھے!!

بالواسطہ، حضرت امام خمینی سے اجازت لی گئی تاکہ ان افراد کو آپ کے حضور پہنچنے کا شرف حاصل ہوں۔

حضرت امام(رح) نے پہلی ہی نگاہ سے ان لوگوں کو مکار و ریاکار اور غیرصادق جانا لیکن حاضرین کی شناخت کےلئے، تین سئوالوں کے ذریعے ان کو محصور کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ لوگ امام زمانہ(عج) کے ساتھ نزدیکی تعلقات رکھتے ہوں تو حضرت(عج) سے میرے لئے جواب اخذ کریں۔

1- حضرت(عج) سے سوال کریں کہ یہ تصویر جو میر ے گھر میں ہے اور میری پسند کا بھی ہے، کس کی تصویر ہے؟

2- حادث اور قدیم کے درمیان (جو ایک علمی مسئلہ ہے) کیا رابطہ ہے؟

3- میں نے ایک چیز کھویا ہے، سالہا ڈھونڈا بھی، اب حضرت (عج) سے استفسار کیجئےکہ وہ کہاں  ہے؟

اس طرح جھوٹے مدعی، سئوالات کا جواب نہ دے سکا اور اپنے عجز و ناتوانی پر اقرار کیا۔

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں