ہم ہمیشہ امام خمینی ؒکو پر وقار، پر سکون اور منظم حالت میں دیکھتے تھے۔ آپ کی نگاہ اور کلام میں حد درجہ سکون ہوتا تھا۔ بہت ہی آرام اور وقار سے اٹھتے، بیٹھتے اور راستہ چلتے تھے۔ جب چلتے تھے تو ادھر ادھر بالکل نظر نہیں کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شور وغل بھی ہوتا تھا تب آپ اپنی نگاہ راستہ ہی پر مرکوز رکھتے تھے۔ آپ کو اپنے اوپر کامل کنٹرول حاصل تھا۔