ساتوے محرم، ہمیشہ نجف سے کربلا جاتے تھے

ساتوے محرم، ہمیشہ نجف سے کربلا جاتے تھے

امام (رح) ہمیشہ ساتوے محرم کو دو پہر یاسہ پہر سے پہلے، نجف اشرف سے کربلائے معلی جاتے تھے۔

جس وقت امام (رح) نجف میں تھے امام محرم کے دس دنوں میں، دو مرتبہ حرم مشرف ہوتے تھے۔ دن میں زیارت عاشورا پڑھنے اور راتوں کو جو آپ کے روز کے پروگرام کا حصہ تھا حرم مشرف ہوتے تھے ۔

امام (رح) ہمیشہ ساتوے محرم کو دو پہر یاسہ پہر سے پہلے، نجف اشرف  سے کربلائے معلی جاتے تھے اور ان دنوں زیارت عاشورا نہیں چھوڑتے تھے ۔

امام ہر ہفتے جمعے کے دن ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے صبح، حمام جاتے تھے؛ نو بجے استحمام کرکے باہر آتے تھے اور فوراً زیارت عاشورا کی قرائت کےلئے تیار ہوتے تھے! اگر سردی ہوتی، کمرے میں اور اگر بہار ہوتی، بالکنی کے کنارے کرسی پر بیٹھتے تھے اور زیارت عاشورا پڑھتے تھے۔

(برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج2، ص 157)

ای میل کریں