امام (رح) کا سید الشہدا (ع) سے لگاؤ اور زیارت عاشورا کی قرائت

امام (رح) کا سید الشہدا (ع) سے لگاؤ اور زیارت عاشورا کی قرائت

یہ سب اس خاطر تھا کہ دوسر ے کام جن کے لئے خاص وقت تعین کیا گیا ہے ان کا وقت ضائع نہ ہو ۔

امام(رح) مستحب اعمال صرف اپنی ذاتی وقت میں بجالاتے تھے اور اس سے یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کے لئے کوئی ذاتی کام یا ذمہ داری پیش آئے تو آپ کو یہ حق نہیں کہ جن وقتوں کو آپ نے عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے اختصاص دیا ہے اس میں کوئی تجارت یا دوسرا کام کریں ۔ لیکن اپنے ذاتی وقت میں جو بھی کام کرنا چاہیں آپ کو اختیار ہے ۔ فرانس میں ہم دیکھتے تھے کہ امام(رح) نے اپنے 24 گھنٹوں کو اس انداز سے بانٹاہےکہ ہروز پندرہ مینٹ پیدل چلنے کے لئے خاص تھا،جو آپ کے جسم کی سلامتی کے لئے ضروری تھا،آپ صحن یا بالکونی میں چہل قدمی کرتے تھے اور ماہ محرمکےابتدائی گیارہ دنوں میں زیارت عاشورا کے سو لعن اور سو سلام کاوظیفہ اسی وقت میں بجالاتے تھے ۔ یہ سب اس خاطر تھا کہ دوسر ے کام جن کے لئے خاص وقت تعین کیا گیا ہے ان کاوقت ضائع نہ ہو ۔ (برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج2، 36)

ای میل کریں