میرے بھائی حاج آقائے رضا ثقفی کہتے تھے کہ ایک دن امام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے ایک خط مجھے دیا اور کہا کہ اسے نشر کرنے کیلئے ٹی وی والوں تک پہنچا دو۔ میں نے خط متعلقہ ذمہ دار شخص کو دیدیا۔ چند منٹ کے بعد امام نے مجھے بلا کر کہا کہ’’ خط جلدی واپس لے آؤ‘‘۔میں خط واپس لایا۔ امام ؒ نے اس میں ایک لفظ کو بدل دیا اور دوبارہ خط مجھے دے کر فرمایا: ’’اب خبر دینے والے شعبے کے حوالے کر دو‘‘ میں نے یہ کام انجام دیا۔ اس کے بعد امام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: خط میں کیا مشکل تھی؟ امام ؒ نے فرمایا: ’’خط میں لکھا تھا کہ ’’میں اپنے پوری توجہ سے بسیجی(رضا کار افراد) کیلئے دعا کرتا ہوں ‘‘ بعد میں متوجہ ہوا کہ یہ صحیح نہیں ۔ اس لیے دوبارہ لکھا کہ’’میں بہت ساری توجہ کے ساتھ رضاکاروں کیلئے دعا کرتا ہوں ‘‘۔