صدر روحانی جب پہلی بار امام خمینی(رہ) سے ملاقات کی

صدر روحانی جب پہلی بار امام خمینی(رہ) سے ملاقات کی

امام خمینی(رہ) بڑے باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ کم گو شخصیت کے مالک تھے۔

حجت ‌الاسلام حسن روحانی نے امام خمینی(ره) سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں کہا: امام سے پہلی ملاقات 1961 کو شہزادی کونین حضرت‌ فاطمه‌ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے دن ہوئی۔ عام طور پر دینی علوم کے طلاب میں یہ بات رائج تھی کہ وہ ولادت کے ایام میں مراجع کرام سے ملاقات کے لئے ان کے گھروں میں جایا کرتے تھے، ایک دن مجھے بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ محلہ "يخچال‌ قاضی " میں واقع، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے گھر جانے کا موقع فراہم ہوا۔

میں نے جب امام کے گھر میں امام سے ملاقات کی تو مجھے بہت خوشی ہوئی کیوںکہ بڑی شدت کے ساتھ مجھے اس لمحے کا انتظار تھا جو پہلی بار میسر آیا تھا۔

امام خمینی(رہ) بڑے باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ کم گو شخصیت کے مالک تھے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب امام سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے تعظیم کرتے ہوئے امام کے ہاتھ کو چوما اور تقریبا 15 منٹ تک امام کے سامنے بیٹھا رہا۔

مجھے یہ بھی یاد ہے کہ امام خمینی(رہ) سے ملاقات کے بعد ہم تفسير الميزان‌ کے خالق علامه‌ طباطبائی‌ سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے، ان سے ملاقات کی داستان بھی بہت دلچسپ تھی۔

 

منبع: انتخاب

ای میل کریں