عراقی حکومت کے کارندے باربار امام خمینی ؒ سے خصوصی ملاقات کا تقاضا کرتے تھے۔ لیکن امام ؒ کی مصلحت اس میں نہیں تھی کہ وہ عراقی حکومت کے کارندوں سے ملیں اس لیے حتی المقدور سعی کرتے تھے کہ ان کو ملنے کی اجازت نہ دیں ۔ لیکن اگر بعض دفعہ بہت ضروری ہوتا تو پھر اجازت دیتے تھے۔ اس میں بھی امام ؒ چند با اعتماد اور قابل وثوق افراد کو اپنے ساتھ رکھتے تھے کہ جن کا نجف میں اچھا خاصا مقام ہوتا تھا۔ ان کو اس لیے اپنے ساتھ رکھتے تھے تاکہ یہ حکومتی کارندے سیاسی چال نہ چلیں اور کچھ جھوٹی چیزوں کو امام کے حوالے سے نہ پھیلائیں ۔ جن افراد کو ان ملاقاتوں میں اپنے ساتھ رکھتے تھے ان میں منجملہ آیت اﷲ مدنی مرحوم اور بعض با وثوق عرب علماء ہوتے تھے۔