سونے چاندی کے امام خمینی کی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا رسم اجرا

سونے چاندی کے امام خمینی کی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا رسم اجرا

امام خمینی کی یاد کو زندہ رکھنا گویا ماضی اور آئندہ کے ساتھ ان تمام اقدار کو زندہ رکھنے کے مترادف ھے جس کیلئے بہت سے شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جماران رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے مرقد امام خمینی میں امام خمینی کی تصویر پر مشتمل سونے چاندی سے مزین ڈاک ٹکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی ایک فرد کا نام  نہیں، کہا: امام خمینی کی ذات ہماری سرزمین کےعظیم دور کی علامت  ہونے کے ساتھ مستقبل کے لئے علمبردار کی حیثیت رکھتی ہے تاکہ ہم راستے سے  منحرف نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی کی یاد کو زندہ رکھنا گویا ماضی اور آئندہ کے ساتھ ان تمام اقدار کو زندہ رکھنے کے مترادف ھے جس کیلئے بہت سے شہداء نے اپنے  لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے، اسی لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ  امام خمینی کے مقصد کو تحریف سے بچاتے ہوئے ان کی  شخصیت کو آئندہ آنے والی نسلوں  کے لئے نمونہ اور علمبردار کے طور پر معرفی کرتے رہیں۔

 انہوں اس تقریب کے موقع پر امام خمینی کی تصویر پرمشتمل ڈاک ٹکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کی شخصیت کے پہچانوانے کے متعدد طریقوں میں سے ایک ، ڈاک ٹکٹ جیسا جدید ہنری طریقہ ہے۔

اس تقریب میں بورڈ آف پوسٹ آفس کے مسئولین کے ہمراہ  تہران پوسٹ آفس کے بعض ممبران بھی شریک تھے، پوسٹ آفس کے ڈائریکٹر حسین مہری نے امام خمینی کی تصویر پر مشتمل ڈاک ٹکٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کی تصویر پر مشتمل سونے سے مزین ڈاک ٹکٹ کی 3700 اور چاندی کی 1700 کاپیاں پرنٹ کرکے  دنیا کے 192 ممالک کو بیجھی گئی ہے ۔

تقریب کے آخر میں امام خمینی کی تصویر پر مشتمل سونے اور چاندی سے مزین ڈاک ٹکٹ کا افتتاح امام خمینی کے پوتے حجت الاسلام سید حسن خمینی نے کیا۔

ای میل کریں