مجھے جہاں تک یاد ہے امام ؒ کے مطالعہ، تفریح اور کام کے اوقات الگ الگ تھے، چونکہ امام بہت زیادہ منظم شخص تھے، ان کے سب کاموں میں ایک نظم وضبط ہوتا تھا، لہذا ان کے مطالعہ کا بھی ایک نظم اور اصول تھا۔ مجھے اپنے بچپنے سے یاد ہے کہ امام مطالعہ کرتے تھے۔ ہم صبح سویرے اٹھتے تو آپ بیدار ہی نظر آتے تھے۔ ہماری امی جان کہتی تھیں کہ آپ نماز پڑھنے کے بعد نہیں سوتے ہیں ۔